اتوار, مئی 10, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ہندوستانی طلبہ یوکرین میں کئی دن تک پیدل سفر کرکے رومانیہ اور پولینڈ کی سرحدوں پر پہنچ سکے

Rubina by Rubina
مارچ 3, 2022
in بھارت, سیاست
171 0
0
ہندوستانی طلبہ یوکرین میں کئی دن تک پیدل سفر کرکے رومانیہ اور پولینڈ کی سرحدوں پر پہنچ سکے
154
SHARES
280
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہندوستانی حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود یوکرین میں پھنس جانےوالے ہندوستانی طلبہ کو وہاں سے نکلنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سےطلبہ نہ صرف پیدل چلنے پر مجبور ہیںبلکہ ۸؍گھنٹے کا سفر طے کرنےمیں ۳؍ سے ۴؍ دن کا وقت لگ رہا ہے ۔
ممبئی کے ساکی ناکہ کے ایک طالب علم کے مطابق روس کےحملے کے بعدیوکرین کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے۔روس اور یوکرین کی جنگ میں۲؍ روز قبل ایک ہندوستانی طالب علم اس وقت حملے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جب وہ کھانےکی چیز لانے کیلئے اپنے بنکر سے باہر نکل کر سامان خریدنےکیلئےقطار میں کھڑا تھا ۔یوکرین کے حالات کو دیکھتے ہوئےتعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں طلبہ اپنے سامان کے ساتھ کئی کئی گھنٹوں کاپیدل سفر کرکے یوکرین کے متعدد سرحدوں پر کسی طرح پہنچےلیکن وہاں پربھی کوئی ا ن کا پُرسان حال نہیں ہے۔ جنگی حالات کی وجہ سےایک گھنٹے کا سفر کئی کئی گھنٹے اور ایک دنوںکا سفر کئی دنوں میں طےہورہا ہے ۔
یوکرین میں خارکیف انٹر نیشنل میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علم نے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ یوکرین کی متعدد یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہزاروںطلبہ اور طالبات اپنے وطن واپسی کیلئےکسی طرح یوکرین سے پولینڈ اور رومانیہ بارڈر پر پہنچےلیکن انھیں بارڈر پار نہیں جانے دیا گیا۔
ساکی ناکہ میں رہنے والے یوکرین کے ایک دیگرطالب علم نےیوکرین کی سرحدوں پر ہونے والی بھیڑکے بارےمیں کہاکہ یوکرین میںپھنسے ہندوستانی طلبہ کافی پریشان ہیں ۔ ان کے پاس کھانے پینے کی چیزیںختم ہوگئی ہیں اور ان کے بینکوں میں جمع پیسےبھی اب اکاؤنٹ سے نہیں نکل پارہے ہیں۔کھانے پینے کی چیزیں نہ ہونے سے فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے ۔ کلیا ن میں مقیم اوریوکرین میں واقع خارکیف انٹرنیشنل میڈیکل یونیورسٹی کے ایک طالب علم کے مطابق یونیورسٹی کے ہوسٹل میں رہنے والےکئی طلبہ اب ہوسٹل چھوڑ کرپولینڈ اور رومانیہ کی سرحدوں پر روانہ ہوگئے ہیںاور کئی ہندوستانی طلبہ بارڈرپر پہنچ گئے ہیں۔ رومانیہ بارڈر پر ہندوستانی سفارت کار کی طرف سے ان کیلئے عارضی رہائش کا انتظام کیا جارہا ہے اور کھانے پینے کی چیزیںمہیا کرائی جارہی ہے ۔ انھوں نےروتے ہوئےکہا کہ ہندوستان آنے کیلئے جب یوکرین سے واپسی کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی تھی توبڑی تعداد میں ہم ہندوستانی طلبہ اپنی جان بچانے اور وطن لوٹنے کیلئے کئی کئی گھنٹے کا پیدل سفر کرنےپرمجبور ہوگئے ۔ طلبہ اپنے ضروری سامان لے کر ہوسٹلوں سے نکل پڑے۔ دھاراوی کی رہنے والی ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ خار کیف میڈیکل انٹر نیشنل سے اپنی ساتھیوں کے ساتھ نکل کرخار کیف ریلوےاسٹیشن پہنچی تواسٹیشن پر بھیڑ بھاڑ اورشاید ہندوستانی ہونے کی وجہ سے انھیں ٹرین میں سوار نہیں ہونے دیا گیا۔اس کے بعد وہ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔طالبہ کے مطابق ۲۷؍ فروری کو صبح ۹؍ بجے ہوسٹل چھوڑنے کے بعد ۲۸؍ کو دوپہر ایک بجےباڈر کے قریب پہنچے لیکن وہاں بھی ان کی مصیبت کم نہیںہوئی ۔ تقریباً ۸؍ گھنٹےقطار میں کھڑے ہونے کےباوجود رومانیہ کی سرحد میں داخل نہیں ہوسکے۔اس دوران رات میں برف بھی گری اور موسم بھی کافی خراب ہوگیا۔تیسرے دن وہ کسی طرح رومانیہ میں داخل ہوسکے اور وہاںپربنائے گئے ایک ہندوستانی کیمپ میں ہم لوگوں کو ٹھہرایا گیا۔بقول طالب علم یوکرین کے حالات اب ایسے ہوگئے ہیں جہاں کے لوگ پینے کا پانی نہ ملنےکے سبب بیت الخلا میں استعمال ہونے والا پانی ابال کرپینے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

 

Previous Post

یوکرین :مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا

Next Post

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 10 اضلاع میں ووٹنگ شروع

Next Post
اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 10 اضلاع میں ووٹنگ شروع

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 10 اضلاع میں ووٹنگ شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist