نیی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کرونا وائرس کے پیش نظر مسلمانوں سے اپیل کی ہے جمعہ سمیت سبھی نمازیں اپنے گھروں پر ادا کریں اور مسجد میں نہ جائیں،
صرف تین چار افراد مسجد کو آباد رکھیں۔ نماز جمعہ کے حوالے سے بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا ہے کہ مسلمان مسجد جانے کے بجائے گھروں میں نماز ظہر ادا کریں۔
کورونا وائرس: کولکاتا کی ’ناخدا مسجد‘ کا صدر دروازہ بند
ٹویٹر پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے مسجد میں نہ جائیں اور اپنے گھر پر نماز کا اہتمام کریں۔نماز کیلیے بھی مسجد نہ جائیں اور گھر پر ظہر ادا کریں۔