2016 میں آسام پبلک سروس کمیشن کی ملازمتوں میں ہوئے گھوٹالے میں پولیس نے آسام کے گوہاٹی سے بی جے پی کے ایم پی رام پرساد شرما کی بیٹی پلوی شرما سمیت 19 افسران کوحراست میں لیا ہے.بی جے پی سانساد کی بیٹی پر رقم کے بدلے نوکری لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، گرفتار تمام افسران کو پولس نے بدھ کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے عدالت نے سب کو 11 دن کی پولس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
پلوی شرماکی تعیناتی شیوساگر ضلع میں پولس نائب سپرینڈینٹ کے عہدے پر تھیں۔ پلوی کے ساتھ گرفتار ہونے والے 18 افسر انہیں کے بیچ کے ہیں۔ ان تمام نے 2016 میں اےپی ایس سی کا امتحان دیا تھا۔ تفتیش کے دوران یہ پایا گیا کہ سب کی لکھاوٹ امتحان کی کاپیوں کی لکھاوٹ سے الگ ہے۔ پلوی سمیت پولس نے تمام افسران کو سمن بھیجا اور ہینڈرائٹگ ٹیسٹ میں شامل ہونے کے لئے کہا۔ ہینڈرائٹگ ٹیسٹ میں سبھی افسر کی لکھاوٹ امتحان میں دی گئی کاپیوں سے مختلف تھی۔ اس کے بعد پولس نے تمام افسران کے خلاف کارروائی کی ہے۔