ٹرک اور بس آپریٹرزیونین نے فر سے اپنے پرانے مطالبات کے ساتھ 20 جولائی یعنی آج سے غیر معینہ ہڑتال شروع کر دی ہے، ملک بھر میں لگ بھگ 90 لاکھ ٹرک اور 50 لاکھ بسوں کے پہیے رک گئے ہیں، ٹرک ہڑتال سے سبزی اور باقی سامانوں کی سپلائی پر اثر پڑیگا، ایسے میں ڈیمانڈ تو ایسے ہی بنی رہیگی لیکن سپلائی گھٹ جائے گی، اس لئے ان چیزوں کے لئے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ دام چکانا پڑیگا ۔
ٹرک اور بس آپریٹر ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، ای وے بل میں تبدیلی، تھرڈ پارٹی انشورنس کا پریمیم کم کرنے اورٹی ڈی ایس جیسی پالیسی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔