اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

’چلو گھر کی اور‘ مہم چلا کر ممبئی میں مہاجر مزدوروں کو مشتعل کرنے والا وِنے دوبے گرفتار

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اپریل 15, 2020
in بھارت
0 0
0
bandra

bandra

0
SHARES
63
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ لاک ڈاؤن-2 کے اعلان کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ممبئی کے باندرا اسٹیشن پر ہزاروں کی تعداد می  مہاجر مزدور جمع ہو گئے جنھیں بمشکل سمجھا کر واپس بھیجا گیا۔ ان مزدوروں کو امید تھی کہ ان کےل یے خصوصی ٹرین روانہ ہونے والی ہے۔ حالات بے قابو ہونے کے دہانے پر پہنچ گئے تھے،

جس کے بعد پولس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا تھا اور گھنٹے بھر میں ہی ان مزدوروں کو ان کے ٹھکانوں پر واپس بھیج دیا گیا۔ ممبئی پولس نے اس سلسلے میں ونے دوبے نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

ونے دوبے کو نوی ممبئی پولس نے حراست میں لے کر ممبئی پولس کو سونپ دیا۔ لاک ڈاؤن کے درمیان ونے دوبے پر بھیڑ کو گمراہ کرنے کا الزام ہے۔ جانکاری کے مطابق ونے دوبے ‘چلو گھر کی اور’ مہم چلا رہا تھا۔ اس نے اپنے فیس بک پر شیئر کیے گئے پوسٹ میں ٹیم کے باندرا میں ہونے کی بات کہی تھی۔ اس معاملے میں پولس نے تقریباً ایک ہزار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، جب کہ دوبے کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 117، 153 اے، 188، 269، 270، (2)505 اور وبا ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس درمیان خبر ملی ہے کہ ایک مراٹھی نیوز چینل نے بھی خصوصی ٹرین چلانے کی بات کہی تھی۔ اس چینل نے وزیر اعظم کی تقریر ختم ہونے کے فوراً بعد ایک خبر چلائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مہاجر مزدوروں کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ اس خبر کے بعد بڑی تعداد میں مزدور اسٹیشن پر جمع ہو گئے تھے۔

دوسری طرف سینئر صحافی راج دیپ سردیسائی نے بھی ایک سرکاری خط اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ اور سکندرآباد ریل ڈویژن کا ایک خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ الگ الگ جگہوں پر پھنسے مہاجر مزدوروں کے لیے جن سادھارن ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ اس کے بعد پھیلی افواہ نے باقی کام کر دیا۔

ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور نے پھول دے کر ضلع انتظامیہ کا حوصلہ بڑھایا

ممبئی میں مزدوروں کے جمع ہونے پر مہاراشٹر حکومت میں وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے ٹوئٹ کر کے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا تھا کہ گجرات میں سورت میں حال میں کچھ مزدوروں نے ہنگامہ کیا تھا، مرکزی حکومت انھیں گھر پہنچانے کو لے کر فیصلہ نہیں لے پائی۔

بعد میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے دیر شام ایک پریس کانفرنس کر مہاجر مزدوروں کو بھروسہ دلایا کہ ان کے رہنے اور کھانے کا انتظام ہو رہا ہے اور 3 مئی تک جاری لاک ڈاؤن سے پہلے کوئی بھی ٹرین نہیں چلنے والی ہے۔

انھوں نے معاملے کی جانچ کے حکم بھی دیے تھے، جس کے بعد ونے دوبے نام کے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ونے دوبے کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Tags: coronavirusبھارتمہاراشٹر
Previous Post

ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور نے پھول دے کر ضلع انتظامیہ کا حوصلہ بڑھایا

Next Post

نازک دور میں مولانا مغیثی کی قابل ستائش پہل

Next Post
mughesi

نازک دور میں مولانا مغیثی کی قابل ستائش پہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist