گھگرولی
آج ایسے نازک دور میں جب سب لوگ پریشان ھیں تو ایک دوسرے کے باھمی تعاون کی ضرورت ھے،آج ملک میں بھی حالات اسی رخ پر جا رھے ھیں نوول کورونا وائرس (COVID.19) وبائی مرض سے نپٹنے کیلئے ھم سب کو ایک دوسرے کا تعاون کرنا ھی پڑیگا حکومتیں و متعلقہ محکمہ بڑے پیمانے پر کام کر رھے ھیں لیکن عالمی سطح پر جو تنظیمیں /ادارے انکا تعاون کر رھے ھیں وہ بھی قابل فخر ھیں اسی کے پیش نظر ملی کو نسل ضلع سہارنپور کے صدر ڈاکٹر عبد المالک مغیثی نے ایک ملاقات D.Mو.S.S.Pسہارنپور سے کی۔
با ھمی تعاون کی کڑی کو آگے بڑھاتے ھوئے اپنی جانب سے جامعہ رحمت گھگرولی کے
مہتمم مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی نے وز یر اعظم کے راحتی فنڈ میں پانچ ہزار روپے ضلع سہارنپور کے ڈی۔ایم۔جناب اکھلیش سنگھ کو ضلع دفتر میں ملاقات کرکے پیش کئے اور ایک خط ڈی۔ایم۔ سہارنپور کے توسط سے جناب وز یر اعظم نریندر مودی کے نام بھیجا،تعاون کی اس پہل کو ڈی۔ایم۔ و S.S.Pصاحبان نے بہت سراہا۔
میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کرتے ھوئے ممبر آف پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن نے افسران کو جن اںم امور پر توجہ دلائ ان میں سے ایک تویہ کہ جو غیر رجسٹر لیبر / مزدور طبقہ ہے ان تک راشن و کھانے کے پیکٹ پہونچائیں۔دوسرا سرکاری رسوئی جن جن علاقوں میں قائم ھوئی ھیں انکی تعداد دوسرے علاقوں خاص کر اقلیتی علاقوں میں بڑھانے کیلئے۔اور جن غریب لوگوں کا رجسٹریشن نھی ھے اور وہ سرکاری اسکیموں کے تحت سرکاری مراعات سے محروم ھیں انکوقانونی اعتبار سے کسی اور سرکاری اسکیم کے تحت مراعات دیجائیں۔
ایک سوال S.S.Pسہارنپور دنیش کمار پربھو سے مولانا نے یہ کیا گیا کہ جن قصبات و شہر میں مدارس کے طلباء کرایہ پر رہ رھے ھیں اگر انکو مکان مالک ناحق پریشان کرتے ھیں یا انکو مکان خالی کرنے کو کھتے ہیں تو وہ طلباء کیا کریں؟ اس پر S.S.P صاحب نے یقین دھانی کراتے ھوئے کھا کہ وہ طلباء فوراً پولیس کو اطلاع کریں پولیس محکمہ مکان مالکان پر فوری کارروائی کرکے انکو گرفتار کریگا،اس یقین دہانی پر ہم خاس طور سے S.S.Pصاحب کے مشکور ہیں۔
اس میٹنگ میں،حاجی اوصاف گڈو،مونس رضااورسید حسان موجود رہے۔