اتوار, جون 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

تحصیلدار دفتروں میں ہڑتال، گریڈ کے مطابق تنخواہ کا مطالبہ

Rubina by Rubina
اپریل 4, 2023
in بھارت, سیاست
764 0
0
تحصیلدار دفتروں میں ہڑتال، گریڈ کے مطابق تنخواہ کا مطالبہ
879
SHARES
676
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ریاستی حکومت حال ہی میں کسی طرح سرکاری ملازمین کی ہڑتال سے نپٹ کر راحت کا سانس لے سکی ہے، اسی دوران اب ایک نیا احتجاج اس کے سامنے ہے۔ ریاست بھر کے ۳۵۸؍ تعلقوں میں نائب تحصیلداروں نے اپنی ہڑتال شروع کر دی ہے۔ یہ سبھی نائب تحصیلداروں کی تنخواہوں کو’ گریڈ پے ‘ کے اعتبار سے جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے گھر پر چائے کا جتنا خرچ ہے بس اتنا ہی خرچ ہماری تنخواہوںپر آئے گا اس لئے ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ یہ مطالبہ گزشتہ ۲۵؍ سال سے کیا جا رہا ہے۔
معاملہ کیا ہے ؟
دراصل ریاستی حکومت نے اکتوبر ۱۹۹۸ء کو نائب تحصیلدار کے عہدے کو گریڈ ۳؍ سے نکال کر گریڈ ۲؍ کے ملازمین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ یعنی اس عہدے کو ترقی دی تھی۔ لیکن انہیں تنخواہیں گریڈ ۳؍ کے ملازمین کےبرابر ہی ملتی رہیں۔ اس طرح نائب تحصیلدار وہ سرکاری ملازم ہو گئے جو کام تو کر تے ہیں گریڈ ۲؍ کے عہدے پر لیکن انہیں تنخواہ دی جاتی ہے گریڈ ۳؍ کے ملازمین کے برابر ۔ اس ناانصافی کے تعلق سے وقتاً فوقتاً آوازیں اٹھتی رہتی ہیں۔ لیکن اب تک ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا۔ لیکن اب ان نائب تحصیلداروں نے ہڑتال کے ذریعے اپنے مطالبات کو تسلیم کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی رہائش پر چائے کے خرچ جتنا بجٹ
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہڑتال کرنے والے ان نائب تحصیلداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں وزیر اعلیٰ کے سرکاری بنگلے (ورشا) میں ہونے والے چائے پانی کے اخراجات کے برابر بجٹ دیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر آئی تھی کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی سرکاری رہائش گاہ پر چائے کا بل ماہانہ ڈھائی کروڑ روپے آتا ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ نے وضاحت کی تھی کہ وہ اپنے یہاںآنے والوں کا چائے پلاتے ہیں اس لئے یہ بل آیا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اگر حکومت گریڈ ۳؍ کی تنخواہ پانے والے ریاست کے ۲۲۰۰؍ نائب تحصیلداروںکی مانگ تسلیم کرلے اور انہیں گریڈ ۲؍ کے اعتبار سے تنخواہ دے تو حکومت پر سالانہ ۲؍ کروڑ ۶۴؍ لاکھ کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ جو کہ تقریباً اتنی ہی رقم ہے جتنا کہ وزیراعلیٰ کے بنگلے پر چائے کا خرچ ہے ۔
ہڑتال کے اثرات
یاد رہے کہ پیر سے ریاست کے ۳۵۸؍ تعلقوں میں کل ۶۰۰؍ تحصیلدار اور ۲۲۰۰؍ نائب تحصیلدار ہڑتال پر چلے گئے ہیں اس کی وجہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں عوام کے کام متاثر ہوں گے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر گائوں دیہات کے علاقوں میں ہوگا۔ یاد ررہے کہ تحصیلدار کے دفتر میں زمین جائیداد کی ملکیت کا اندراج اور ناموں کی تبدیلی کے علاوہ ، دکانوں وغیرہ کے لائسنس وغیرہ کام ہوتا ہے۔ جمع خوری اور کالابازاری کے خلاف بھی تحصیلدار آفس سے کارروائی کی جاتی ہے۔ انکم سرٹیفکیٹ جاری کرنا ، نیز مختلف سرکاری اسکیموں کے تعلق سے عوام کی عرضیوں پر منظوری کی مہر لگانا یہ سب کام تحصیلدار دفتر میں ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں لازمی طور پر عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خاص کر کسانوں کے معاملے میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ ان دنوں بے موسم برسات کے سبب ریاست کے بیشتر حصوں میں کسان فصلوں کی تباہی کا سامنا کرر ہے ہیں۔ ان تباہ شدہ فصلوں کا پنچ نامہ تحصیلدار ہی کرتے ہیں۔ ہڑتال کی صورت میں ان کا کام رک سکتا ہے اور کسانوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ پیر کو ریاست کے بیشتر حصوں میں تحصیلدار کے دفتروں میں سناٹا دیکھا گیا۔ یہاں آنے والے عرضی گزار کام بند ہونے کی وجہ سے واپس چلے گئے۔ فی الحال حکومت کی جانب سے اس ہڑتال کے تعلق سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن حکومت نے اس پر فوری توجہ نہیں دی تو عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پیر کو ان دفتروں میں کام پوری طرح بند رہا۔

Previous Post

لفظوں کے انتخاب کا سلیقہ بھی خوب ہے

Next Post

سنیل گروور نے جسپال بھٹی سے کامیڈی کے رموز سیکھے

Next Post
سنیل گروور نے جسپال بھٹی سے کامیڈی کے رموز سیکھے

سنیل گروور نے جسپال بھٹی سے کامیڈی کے رموز سیکھے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist