ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ائمہ کرام کی توسیع دیڑھ سال سے زیر التواء ، مسجد کے مرمتی کام اختتامی مراحل میں

Rubina by Rubina
مارچ 3, 2023
in بھارت, سیاست
546 0
0
ائمہ کرام کی توسیع دیڑھ سال سے زیر التواء ، مسجد کے مرمتی کام اختتامی مراحل میں
345
SHARES
690
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئ دہلی ۔ محکمہ اقلیتی بہبود کی ابتر صورتحال کے بارے میں ہر کوئی واقف ہے۔ حکومت کی فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات کے فوائد اقلیتوں تک پہنچانے میں عہدیداروںکی عدم دلچسپی ایک طرف ہے اور دوسری طرف تاریخی مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین کو ماہِ جنوری کی تنخواہ ابھی تک جاری نہیں کی گئی ۔ فروری کا مہینہ گزرگیا لیکن 23 ملازمین جنوری کی تنخواہ کے انتظار میں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین کی تعداد 30 ہے جن میں سے مذہبی امور انجام دینے والے اسٹاف یعنی امام اور مؤذنین کی تعداد 7 ہے۔ سابق میں بھی تنخواہوں کی اجرائی میں تاخیر کی شکایت پر اس وقت کے ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم نے ائمہ اور مؤذنین کو مینٹننس فنڈس سے تنخواہوں کی اجرائی کی ہدایت دی تھی۔ دونوں مساجد کے خطیب ، امام اور مؤذنین کو ماہِ جنوری کی تنخواہ اکاؤنٹ میں جمع کردی گئی جبکہ 23 دیگر اسٹاف تنخواہ سے محروم ہیں۔ سابق میں ہر ماہ کی 5 تاریخ سے قبل تنخواہ جاری کی جاتی رہی۔ اب جبکہ رمضان المبارک قریب ہے ، مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین جنوری کی تنخواہ کی عدم اجرائی سے مسائل کا شکار ہیں۔ اسی دوران گزشتہ تقریباً دیڑھ سال سے مکہ مسجد کے خطیب ، دو امام اور مؤذن کی میعاد میں توسیع نہیں کی گئی ۔ باقاعدہ احکامات کی اجرائی کے بغیر تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں۔ تاریخی مکہ مسجد میں مرمتی اور تزئین نو کے کام اختتامی مراحل میں ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل تمام کام مکمل کرلئے جائیں گے۔ مسجد کے تمام 16 گنبدوں میں اندرونی مرمتی کام مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 196 چھوٹی کھڑکیوں کی صفائی اور انہیں دوبارہ نصب کرنے کا کام جاری ہے۔ رمضان المبارک میں جمعہ کے موقع پر جلسہ یوم القرآن کے انعقاد کے لئے حکومت کو تجاویز روانہ کردی گئیں۔ تراویح کیلئے تین دہوں میں تین ائمہ کو ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ پہلے دہے میں خطیب مکہ مسجد حافظ و قاری محمد رضوان قریشی روزانہ تین پارے سنائیں گے ۔ دوسرے دہے میں مولانا عبداللطیف اور تیسرے دہے میں مولانا عبدالعلی صدیقی نماز تراویح میں تین پارے سنائیں گے۔

Previous Post

راج بھون اور پرگتی بھون کا تنازعہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

Next Post

کرناٹک : بی جے پی کیلئے زمین تنگ ہورہی ہے

Next Post
کرناٹک : بی جے پی کیلئے زمین تنگ ہورہی ہے

کرناٹک : بی جے پی کیلئے زمین تنگ ہورہی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist