پیر, اپریل 27, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

راج بھون اور پرگتی بھون کا تنازعہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

Rubina by Rubina
مارچ 3, 2023
in بھارت, سیاست
876 0
0
راج بھون اور پرگتی بھون کا تنازعہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
654
SHARES
342
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ۔ راج بھون و پرگتی بھون کے درمیان جاری تنازعہ سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرکے گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن کو ریاست کے 10 اہم بلز کی منظوری دینے کی ہدایت کی درخواست کی گئی ۔ مذکورہ بلز طویل عرصہ سے راج بھون میں زیر التواء ہیں۔ توقع ہے کہ سپریم کورٹ میں جمعہ کو سماعت ہوگی۔ حکومت کی جانب سے چیف سکریٹری شانتی کماری نے رٹ پٹیشن دائر کی جس میں گورنر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ گزشتہ 6 ماہ سے راج بھون میں ریاست کے بعض اہم بلز منظوری کے منتظر ہیں اور گورنر کی جانب سے بلز کی عدم منظوری پر کوئی وضاحت نہیں کی گئی ، لہذا حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا گیا ۔ بلز کی عدم منظوری کے معاملہ میں گورنر کو ریاستی وزراء اور عوامی نمائندوں کی جانب سے تنقیدوں کا سامنا ہے ۔ امید ک جارہی تھی کہ اسمبلی بجٹ سیشن سے خطاب کے بعد گورنر کے رویہ میں تبدیلی آئے گی لیکن ڈاکٹر سوندرا راجن نے صرف بجٹ سے متعلق بلز کو منظوری دی۔ اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے گورنر کے خطاب کا کوئی منصوبہ نہیں تھا لیکن ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد حکومت نے گورنر کے خطبہ سے اتفاق کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ راج بھون میں تقریباً 10 سرکاری بلز زیر التواء ہے جو اسمبلی اور کونسل کے اجلاس میں منظور کئے گئے تھے۔ گزشتہ سال ستمبر میں حکومت نے 4 بلز کی اسمبلی میں منظوری کے بعد گورنر کو روانہ کیا تھا لیکن آج تک راج بھون نے منظوری نہیں دی۔ گورنر نے یونیورسٹیز میں تقررات کیلئے کامن رکروٹمنٹ بورڈ کی تشکیل کے بارے میں وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے وضاحت مانگی تھی ۔ حکومت کی وضاحت کے باوجود گورنر نے بل کو منظوری نہیں دی۔ راج بھون میں جو سرکاری بلز زیر التواء ہیں ، ان میں فاریسٹ یونیورسٹی ، یونیورسٹیز کیلئے کامن رکروٹمنٹ بورڈ ، جی ایس ٹی ترمیمی قانون ، اعظم آباد انڈسٹریل ایریا ترمیمی بل ، موٹر وہیکل ٹیکٹس ترمیمی بل ، پبلک ایمپلائیمنٹ ترمیمی بل ، پرائیویٹ یونیورسٹی ترمیمی بل اور میونسپل ایکٹ ترمیمی بل شامل ہیں.

Previous Post

ملک میں کورونا کے 104 ایکٹو کیسز بڑھے

Next Post

ائمہ کرام کی توسیع دیڑھ سال سے زیر التواء ، مسجد کے مرمتی کام اختتامی مراحل میں

Next Post
ائمہ کرام کی توسیع دیڑھ سال سے زیر التواء ، مسجد کے مرمتی کام اختتامی مراحل میں

ائمہ کرام کی توسیع دیڑھ سال سے زیر التواء ، مسجد کے مرمتی کام اختتامی مراحل میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist