جمعہ, اپریل 24, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

یوکرین معاملے میں ہلچل تیز، کہیں جنگ کی تیاری، کہیں صلح کی کوشش

Rubina by Rubina
فروری 4, 2022
in بھارت, سیاست
169 0
0
یوکرین معاملے میں ہلچل تیز، کہیں جنگ کی تیاری، کہیں صلح کی کوشش
168
SHARES
239
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع میں شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ دونوں جانب کشیدگی تو ہے ہی ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان بھی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ ایک طرف امریکہ سمیت اہم مغربی ممالک نے روس کے خلاف محاذ آرائی شروع کر دی ہے تو دوسری طرف ترکی نے دونوں ممالک کی کشیدگی کم کرنے کے تعلق سے اقدامات کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔ امریکہ نے یوکرین کے دفاع کی خاطر مشرقی یورپ میں ہزاروں کی تعداد میں فوجیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے یوکرین کا دورہ کرکے روس کے خلاف کسی بھی تصادم کی صورت میں یکجہتی کا اظہار کیا۔ جانسن کے فوراً بعد ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بھی یوکرین کی راجدھانی کیف پہنچے جہاں انہوں نے ان دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی۔
امریکہ کا جنگی اقدام
امریکی صدر جو بائیڈن نے حالانکہ پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین اور روس کے درمیان ممکنہ لڑائی کے وقت اپنی فوج وہاںنہیں بھیجیں گے لیکن انہوں نے یورپی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے مشرقی یورپ میں اپنی فوجیں روانہ کی ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن اس ہفتے نارتھ کیرولینا کی ریاست میں واقع فورٹ بریگ سے تقریباً دو ہزار فوجی پولینڈ اور جرمنی بھجوا رہے ہیں ، جبکہ جرمنی میں موجود اندازاً ایک ہزار فوجیوں کو رومانیہ روانہ کیا جائے گا۔پنٹاگون کے پریس سیکریٹری جان کربی نے بتایا کہ امریکہ کی طرف سے مشرقی یورپ میں تعینات کیلئے فوج کے بھجوائے جانے کامقصد امریکہ اور اتحادیوں کے دفاعی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ یہ فوجی یوکرین میں داخل نہیں ہوں گے۔ ایک اطلاع کے مطابق پنٹاگون نے تقریباً ۶؍ ہزار ۵۰۰؍امریکی فوجیوں کو چوکنا کردیا ہے جنہیں ممکنہ طور پر یورپ میں تعینات کیا جاسکتا ہے اور اہل کاروں نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ مزید فوجی دستوں کو ہائی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے۔
برطانیہ کا مذاکرات پر بھی زور اور اسلحہ کی فراہمی بھی
ایک روز قبل برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے خود یوکرین کی راجدھانی کیف جا کر صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے اس پورے تنازع پر تبادلۂ خیال کیا اور یوکرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی جانب لوٹ آئے۔ بورس جانسن نے کہا کہ’’ ہم روس پر زور دیتے ہیں کہ وہ مزید خون خرابے سے بچنے کیلئے مذاکرات کا حصہ بنے اور مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرے۔‘‘ ایک طرف جہاں بورس جانسن نے مذاکرات کے تعلق سے بیان دیا تو دوسری طرف انہوں نے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی طرح یوکرین کو اسلحہ فراہم کروایا ہے تاکہ روس کے ساتھ جنگ کی صورت میں وہ یوکرین کمزور نہ پڑ جائے۔ ساتھ ہی برطانیہ نے بالٹک ممالک میں اپنے فوجیوں کی تعداد دوگنا کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔ یاد رہے کہ یوکرین کے دورے کے بعد بورس جانسن نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر گفتگو بھی کی ہے۔ اطلاع کے مطابق انہوں نے پوتن سے اصرار کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے جنگ کے علاوہ کوئی اور( درمیانی )راستہ نکالنے پر غور کریں۔

طیب اردگان کی جانب سے ثالثی کوشش اس دوران سب سے دلچسپ کردار ترکی کا نظر آ رہا ہے جو اچانک اس پورے تنازع میں اہم ہو گیا ہے۔ دراصل ترکی یوکرین اور روس دونوں ہی ممالک کا دوست ہے۔ چونکہ ترکی نیٹو کا رکن ہے اس لئے اس پر یوکرین کی مدد کرنا لازمی ہے۔ جبکہ روس اس کے سب سے قریبی دوستوں میں سے ایک ہے۔ امریکہ کی ناراضگی کے باوجود اس نے روس سے ایف ۴۰۰؍ سیٹیلائٹ خریدے ہیں۔ اگر کوئی جنگ ہوتی ہے تو ترکی کیلئے یہ جنگ انتہائی اہم ہوگی۔ اسی صورتحال کے درمیان رجب طیب اردگان جمعرات کو کیف پہنچے جہاں انہوں نے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ انہوں نے انقرہ سے روانہ ہونے سے قبل ہی میڈیا کو بتایا کہ ’’ اگر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو ترکی وہی کرے گا جو نیٹو کا رکن ہونے کے سبب اس کی ذمہ داری ہے ۔‘‘ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ روس اور یوکرین دونوں ہی ترکی کے دوست ہیں ، اس لئے ہمیں اس معاملے کو انتہائی محتاط انداز میں حل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔‘‘
اردگان نے کہا کہ ’’ میں ولادیمیر پوتن اور ولادیمیر زیلنسکی دونوں ہی سے بے تکلف گفتگو کر سکتا ہوں۔ اس لئے مجھے یقین ہے کہ میں اس معاملے کو سلجھانے میں ان کی مدد کر سکوں گا۔‘‘ اردگان کے مطابق ’’ ترکی ان دونوں ممالک کے درمیان ایک بہتر ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے۔‘‘ ان ساری سرگرمیوں کے درمیان روس اور یوکرین کے درمیان صورتحال جوں کی توں ہے۔ یعنی دونوں سرحدیں جنگ کے د ہانے پر ہیں۔ روس نے یوکرین کی سرحد سے اپنی فوج ہٹانے سے انکار کر دیا ہے جبکہ مغربی ممالک نے روس کی اس شرط کو ماننے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ یوکرین کو نیٹو میں شامل نہ کریں اور سرحد پر نیٹو کی سرگرمیوں کو محدود کریں۔ اب کسی بھی مفاہمت کے امکانات بہت کم رہ گئے ہیں۔

Previous Post

ججوں کی تقرری میں خواتین ،ایس سی، ایس ٹی کو ترجیح ملے: رجیجو

Next Post

با حجاب طالبات کو اُڈپی کے کالج میں داخل ہونے سے روکا گیا

Next Post
با حجاب طالبات کو اُڈپی کے کالج میں داخل ہونے سے روکا گیا

با حجاب طالبات کو اُڈپی کے کالج میں داخل ہونے سے روکا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist