ہفتہ, مئی 9, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

عام بجٹ محض ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا اعلان معلوم ہوتا ہے

Rubina by Rubina
فروری 2, 2022
in بھارت, سیاست
160 0
0
عام بجٹ محض ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا اعلان معلوم ہوتا ہے
168
SHARES
188
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کوعام بجٹ پیش کر دیا۔ سیاسی طور پر ہر بار کی طرح برسراقتدار طبقہ اسے ایک مکمل اور جامع بجٹ قرار دے رہا ہے تو اپوزیشن اسے عوام مخالف بجٹ کہہ رہا ہے۔ ان ستائش اور الزامات کو درکنار کرتے ہوئے اگر بجٹ پر غور کیا جائے تو یہ بات یقینی طور پر کہی جا سکتی ہے کہ اس میںکوئی نئی بات نہیں ہے۔ البتہ حکومت نے اسے ایک جدید بجٹ ثابت کرنے کیلئے اس میں سب سے زیادہ ڈیجیٹلائزیشن کا تذکرہ کیا ہے۔ دراصل اس بجٹ میں حکومت کا ہدف صرف یہی نظر آتا ہے کہ ہر چیز کو آئن لائن کر دیا جائے۔ اس میں کشش پیدا کرنے کیلئے ڈیجیٹل کرنسی اور ڈیجیٹل بینکنگ جیسی استعمال کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ نے اپنی تقریر میں اس بجٹ کو آئندہ ۲۵؍ سال کا لائحہ عمل قرار دیا ہے لیکن اس لائحہ عمل کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کون سے ذرائع استعمال کئے جائیں گے یا انہیں ممکن کیسے بنایا جائے گا، اس کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ہے۔ بلکہ بیشتر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بجٹ میں جو اعلانات کئے گئے ہیں ان کی وجہ سے عوام تک یہ پیغام پہنچا ہےکہ یہ بجٹ امیر طبقے کیلئے بنایا گیا ہے۔ کیونکہ عام طور پر ای بینکنگ، ای یونیورسٹی، ای کرنسی ،اور ای پاسپورٹ وغیرہ کھاتے پیتے گھرانے کے لوگوں کو راس آتے ہیں عام اور غریب عوام اس سے دور رہی رہتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن کو تو ایک سہولت قرار دے کر اسے نافذ کرنے کا اعلا ن کر دیا لیکن ان ڈیجیٹل سہولتوں کو حاصل کرنے کی خاطر عوام کیلئے کیا انتظامات کئے گئے ہیں ان کا کوئی تذکرہ اس بجٹ میں نہیں ہے۔
مثال کے طور پر حکومت نے یہ اعلان تو کیا کہ وہ ای اسپتالوں کا قیام کرےگی لیکن یہ نہیں بتایا کہ آکسیجن کی کمی، بیڈ اور وینٹی لیٹر کے فقدان جیسے مسائل کو حل کرنے کیلئے اس کا کیا منصوبہ جس کے سبب گزشتہ سال کورونا کے دوران عوام کو سب سے زیادہ مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یاد رہے کہ نرملا سیتا رمن نے اپنی تقریر کی شروعات ہی کورونا کے وقت پیش آنے والی دقتوںسے کی تھی لیکن آئندہ یہ دقتیں پیش نہ آئیں اس تعلق سے انہوں نے کوئی خاص اعلان نہیں کیا۔ حکومت نے ایک دلچسپ اعلان یہ کیا ہے کہ گزشتہ ۲؍ سال سے بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے اس کے پیش نظر وہ ایسے ٹی وی چینل شروع کرے گی جس کے ذریعے بچے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ ان چینلوں کو غالباً اسکولوں سے جوڑ دیا جائے گا۔ یہ بہت عمدہ قدم ہو سکتا ہے لیکن ماہرین یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ جن علاقوں میں بجلی نہیں ہے، یا جہاں ٹی وی اور کیبل نیٹ ورک حتیٰ کہ موبائل تک نہیں ہے ان علاقوں میں موجود طلبہ تک تعلیم کیسے پہنچائی جائے گی۔ ان کی مشکلوں کو دورکرنے کا حکومت نے کیا طریقہ ڈھونڈا ہے؟ تعلیم کو فروغ دینے کے نام پر حکومت نے بیرون ممالک کی یونیورسٹیوں کو یہاں ان کے کورس کی مرضی کے مطابق شروع کرنے کی سہولت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ لیکن ایسا کوئی اعلان وزیر خزانہ نے نہیں کیا کہ ان یونیورسٹیوں کو من مانی فیس وصول کرنے یا دیگر مشکل شرائط پر قدغن لگانے کیلئے حکومت کیا کرے گی جن کی وجہ سے بیشتر طلبہ اس طرح کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں؟ اس بجٹ میں جو سب سے خطرناک اشارہ ملا ہے وہ یہ نرملاسیتا رمن نے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی پارٹنر شپ پر زور دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت اب بھی کئی اداروں کو نجی ہاتھوں میں سونپنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بہت ممکن ہے کہ وہ جلد ہی سڑک، ریل ، بجلی اور ہوائی اڈوںکو نجی کمپنیوںکے حوالے کر دے جس کا سلسلہ اس نے پہلے ہی شروع کر
رکھا ہے۔ ایک جگہ کئی سرکاری زمینوں کو صنعتکاروں کو لیز پر دینے کی بات کہی گئی ہے ۔ یہ پوری طرح سے عوامی ملکیت کو سرمایہ داروں کے حوالے کرنے کے مترادف ہے۔ ہر چند کے بعض ماہرین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اس میںڈیجیٹلائزیشن کے تعلق سے بعض اعلانات کافی اہم ہیں لیکن گھوم پھر کر بات وہیںآجاتی ہے کہ ڈیجیٹل دنیا سے غریب افراد دور رہتے ہیں اور امیر لوگوں کو یہ چیزیں اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔ حکومت کا ارادہ کچھ بھی ہو بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ترقیاتی اور تعمیری کاموں کے اعلان کے بجائے بیشتر چیزوں کو صنعت کاروں کے حوالے کر دیا جائے کیونکہ اس کیلئے ترقی کا یہی آسان راستہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نرملا سیتا رمن نے غریبوں کا تذکرہ تو کیا لیکن ان کیلئے کوئی اعلان نہیں کیا۔ مزدوروں کو روزگار فراہم کرنے والی منریگا جیسی اسکیم کو توسیع دینے کے تعلق سے بھی کوئی پروگرام نہیں پیش کیا۔ فی الحال یہی نظر آ رہا ہے کہ اس بجٹ سے سرمایہ داروں کے علاوہ کوئی خوش نہیں ہے۔

Previous Post

بجٹ اجلاس میں صدر کا خطاب

Next Post

بجٹ پر اپوزیشن کی شدید تنقید، کانگریس نے اسے کسان اور غریب مخالف بتایا

Next Post
بجٹ پر اپوزیشن کی شدید تنقید، کانگریس نے اسے کسان اور غریب مخالف بتایا

بجٹ پر اپوزیشن کی شدید تنقید، کانگریس نے اسے کسان اور غریب مخالف بتایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist