اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ملک کے عوام بالخصوص غریبوں سے معافی مانگتا ہوں، سخت اقدامات ضروری تھے: مودی

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
مارچ 29, 2020
in بھارت
0 0
0
modi

modi

0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں تمام لوگوں کو درپیش پریشانیوں پر معذرت کر لی ہے۔ انہوں نے ’من کی بات‘ میں غریبوں کی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لاک ڈاؤن جیسے سخت اقدامات کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ وزیر اعظم مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ہزاروں غریب مزدور دہلی سے یوپی اور بہار ہجرت کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار کے روز اپنے ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے دوران ایسے لوگوں کی بات چیت بھی سنائی جو کورونا کے خلاف جنگ میں جیت حاصل کر چکے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو بیرون ملک سے آئے تھے،

انہیں حکومتی نگرانی میں انہیں قرنطینہ کیا گیا اور صحتیاب ہو گئے۔ وزیر اعظم مودی نے ان لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے تجربے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کریں۔

وزیر اعظم نے کہا، سب سے پہلے میں ملک کے تمام باشندگان سے معافی مانگتا ہوں۔ میرا دل کہتا ہے کہ آپ مجھے ضرور معاف کر دیں گے۔ مجھے کئی ایسے فیصلے لینے پڑے جن کی وجہ سے آپ کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سعودی ڈاکٹر کے دُکھ نے سب کو دُکھی کر دیا

خاص طور پر میں اپنے غریب بھائی بہنوں کی طرف دیکھتا ہوں تو محسوس ہوتا کہ انہیں لگتا ہوگا کہ کیسا وزیر اعظم ہے! ہمیں مصیبت میں ڈال دیا، ان سے میں خاص طور پر معافی مانگتا ہوں۔

بحران کے ان لمحات میں وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن کی اہمیت بھی بیان کی۔ انہوں نے کہا، بہت سے لوگ مجھ سے ناراض ہوں گے کہ انہوں نے کس طرح سب کو گھر میں بند رکھا ہوا ہے۔ میں آپ کی دقتیں سمجھتا ہوں، آپ کی پریشانی بھی سمجھتا ہوں لیکن ہندوستان جیسے 130 کروڑ کی آبادی والے ملک کے لئے یہ اقدامات کیے بغیر کورونا کے خلاف لڑنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ زندگی اور موت کی جنگ ہے۔ ہمیں اس جنگ میں جیتنا ہے اور اسی وجہ سے ان سخت اقدامات کو اٹھانا بہت ضروری تھا۔ کوئی بھی ایسے اقدامات اٹھانا پسند نہیں کرتا لیکن دنیا کی صورتحال کو دیکھنے کے بعد محسوس ہتا ہے کہ یہی واحد راستہ بچا ہے۔ آپ کو اپنے کنبہ کو محفوظ رکھنا ہوگا۔

امریکہ میں کورونا سے ایک دن میں 400 اموات، مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ

وزیر اعظم مودی نے کورونا کے چیلنج سے ہموطنوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وائرس نے دنیا کو قید کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ علم، سائنس، غریب، امیر، کمزور، طاقت ور ہر ایک کو للکار رہا ہے۔ یہ نہ تو قوم کی حدود میں بندھا ہوا ہے اور نہ ہی کسی علاقہ کو دیکھتا ہے اور نہ ہی موسم کو۔

Tags: modiبھارت
Previous Post

سعودی ڈاکٹر کے دُکھ نے سب کو دُکھی کر دیا

Next Post

کورونا بحران: جرمن وزیر کی خود کشی کی ممکنہ وجہ

Next Post
کورونا بحران: جرمن وزیر کی خود کشی کی ممکنہ وجہ

کورونا بحران: جرمن وزیر کی خود کشی کی ممکنہ وجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist