اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

سعودی ڈاکٹر کے دُکھ نے سب کو دُکھی کر دیا

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
مارچ 27, 2020
in دنیا
0 0
0
سعودی ڈاکٹر کے دُکھ نے سب کو دُکھی کر دیا
0
SHARES
52
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے جُوں جُوں کورونا کے مریضوں کی گنتی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر اور نرسوں کی آزمائش بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ یہاں تک کہ کئی ڈاکٹروں کی نجی زندگی بُری طرح متاثر ہوئی ہے اور وہ اپنے گھر والوں کے قریب بھی نہیں جا سکتے۔

اپنی جانب بڑھتے بچوں کو بھی گلے لگانا ان کے لیے ممکن نہیں رہا۔کیونکہ انہیں خطرہ ہے کہ ایسی صورت میں دیگر افراد بھی کورونا کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ اُردو نیوز نے عربی اخبار عکاظ میں شائع ایک ڈاکٹر کی بپتا شائع کی ہے جس میں ڈاکٹر محمد فلمبان نے کورونا کے باعث پیدا ہونے والے حالات بیان کیے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فلمبان ایئرپورٹس کلینکس کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے اخبار کو بتایا کہ کورونا کا علاج کرنے والا طبی عملہ احتیاطی تدابیر اپنانے کے باعث اپنے والدین اور بیوی بچوں سے ملنے سے بھی محروم ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر فلمبان نے بتایا کہ وہ بھی اس کرب سے گزر رہے ہیں کیونکہ اگر ان کی وجہ سے کسی کو وائرس ہو گیا تو وہ ساری زندگی دُکھی رہیں گے۔ فلمبان کا کہنا تھا کہ میں ریاض میں مقیم ہوں۔ میرا مختصر سا خاندان ہے،

مسلمان اپنے گھروں میں نماز جمعہ کے بجائے ظہر ادا کریں۔ صرف تین لوگ مسجد کو آباد رکھیں: مسلم پرسنل لاء بورڈ

بیوی اور ایک بیٹا ۔پہلے دن جب میں کلینک سے گھر واپس ہوا توروزانہ کی طرح میرا بچہ مجھ سے ملنے کے لیے دوڑا اور میں نے بھی اسے اپنی آغوش میں بھرنے کے لیے اپنے بازو پھیلا دیئے تھے۔اچانک مجھے کسی انجانی طاقت نے آگے بڑھنے سے روک دیا-

میری آنکھیں بھیگ گئیں اور بڑی مشکل سے میں نے خود کو کنٹرول کر کے بچے کو گھر کے اندر بھیج دیا۔ کورونا کے مریضوں کاعلاج کرنے کے باعث میں نے احتیاطی پر اپنے آپ کو والدین اور بیوی بچوں سے الگ تھلگ کر لیا ہے۔ یہ صورتحال میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ ان تمام ڈاکٹروں،

نرسوں اور معاون طبی عملے کے ساتھ ہر روز پیش آرہی ہے جو کورونا کے مریضوں کے علاج میں لگے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر فلمبان کا کہنا تھا کہ میں ان دِنوں الگ تھلگ رہ رہا ہوں میری والدہ کھانا تیار کرکے پولیتھین میں رکھ کر میرے گھر کے دروازے پر رکھ کر چلی جاتی ہیں-

”دستانے کورونا سے بچاتے نہیں، بلکہ خطرہ پیدا کرتے ہیں“

ایک طرح سے کلینک سے واپسی کے بعد سے اگلے روز تک میں گھر کے قرنطینہ میں بند ہوجاتا ہوں۔میں نے والدین سے بصد احترام گزارش کی ہے کہ جب تک کورونا کا خطرہ ٹل نہیں جاتا، میں ان کے قریب نہیں آ سکتا۔

وہ اس صورت حال کے پیش نظر مجھے معاف کر دیں۔میری بیوی اور بچہ بھی بڑی ذہنی اذیت سے گزر رہے ہیں۔ تاہم اپنے قریبی رشتہ داروں سے دُوری ہی ہم سب کے مفاد میں بہترین ہے۔

Tags: #دنیاsaudi arab
Previous Post

مسلمان اپنے گھروں میں نماز جمعہ کے بجائے ظہر ادا کریں۔ صرف تین لوگ مسجد کو آباد رکھیں: مسلم پرسنل لاء بورڈ

Next Post

ملک کے عوام بالخصوص غریبوں سے معافی مانگتا ہوں، سخت اقدامات ضروری تھے: مودی

Next Post
modi

ملک کے عوام بالخصوص غریبوں سے معافی مانگتا ہوں، سخت اقدامات ضروری تھے: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist