اتوار, جون 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

آرٹیکل 370 کی منسوخی: وادی کشمیرمیں انٹرنیٹ وموبائل سروس معطل

Rubina by Rubina
ستمبر 9, 2019
in بھارت
0 0
0
آرٹیکل 370 کی منسوخی: وادی کشمیرمیں انٹرنیٹ وموبائل سروس معطل
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 

وادی کشمیرمیں انٹرنیٹ وموبائل سروس معطل ہے۔ خبروں کی ترسیل اور دیگرمعلومات کے حصول کے لئے لوگ ٹی وی، ریڈیو اور اخبارات کا سہارا لے رہے ہیں۔ موجودہ دور میں انٹرنیٹ ،زندگی کا لازمی حصہ بن گیا ہے۔انسانی زندگی کا شائد ہی کوئی شعبہ ہو جس میں انٹرنیٹ کا عمل دخل نہ ہو۔یہ ایسی سہولت ہے جس کی مدد سے کوئی بھی گھر بیٹھےمختلف کام انجام دے سکتا ہے۔ دنیا بھر کی معلومات بہ آسانی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ لوگ،سوشل میڈیا کے عادی بن گئے ہیں۔
انٹرنیٹ کے آنے کے بعد میڈیا کے جو دیگرذرائع ہیں جیسے اخبار،ریڈیو اور ٹی وی کی اہمیت قدرے کم ضرورہوگئی ہے تاہم تینوں ذرائع ابلاغ کی اہمیت وافادیت اپنی جگہ قائم ہے۔ وادی کشمیر میں 5اگست سے مواصلاتی نظام ٹھپ ہے۔ حالانکہ لینڈ لائنس بحال کی گئی ہیں تاہم انٹرنیٹ اورموبائل ابھی بھی بند ہیں۔ ایسے میں حالات سے باخبر ہونے کے لئے لوگوں کے پاس اخبارات، ریڈیو اور ٹی وی کے ذرائع ہی دستیاب ہیں۔ ڈش ٹی وی کا ریچارج نہ ہونے سے کئی جگہوں پرٹی وی بھی بند پڑے ہیں۔ ایسے میں اخبارات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ صبح سویرے اخبارات ہاتھوں ہاتھ بک رہے ہیں۔

طلبا کے مطابق انٹر نیٹ بند ہونے سے انہیں نہ ہی روزگار سے متعلق خبر یں موصول ہورہی ہے نہ ہی مختلف یونیورسٹیوں میں ہورہے ایڈمیشن کی خبریں ۔لہذا وہ اس مقصد کے لئے اخبارات کاسہارا لے رہے ہیں۔ حالانکہ اخبارات کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے لیکن صفحات کی تعداد میں کمی بھی دیکھی جارہی ہے کیونکہ بندشوں کی وجہ سے صحافیوں کو خبریں جمع کرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

دوسری جانب محرابوں کی زینت بن چکے ریڈیو اب دوبارہ نکل آئے ہیں۔لوگوں کے لئے ریڈیو، خبروں اور دیگر اہم معلومات کے علاوہ وقت گزارنےکا ذریعہ بنا ہوا ہے۔ اگر کسی کے پاس ریڈیو دستیاب نہیں ہے تب وہ اپنے پڑوسی یا دیگر دوست احباب کے پاس جاکر ریڈیو سن رہے ہیں۔موبائل اور انٹرنیٹ خدمات معطل رہنے سے لوگوں کے معمولات زندگی شدید درہم برہم ہوئے ہیں۔ کئی افراد کا روزگاربھی بیحد متاثر ہوا ہے۔ لوگوں کی یہی مانگ ہے کہ جلد سے جلد مواصلاتی نظام مکمل طور پر بحال کیا جائے تاکہ اس وقت وہ جس ذہنی پریشانی سے گذر رہے ہیں وہ اس سے نکل سکیں۔

Tags: #آرٹیکل # وادی کشمیر# انٹرنیٹ #موبائل# سروس
Previous Post

نتیش اگر این ڈی اے چھوڑ دیں تو وہی رہیں گے عظیم اتحاد کے رہنما!

Next Post

ہندوستان میں بڑے حملے کی تیاری! پاکستان نے مسعود اظہر کو کیا رہا: رپورٹ

Next Post
ہندوستان میں بڑے حملے کی تیاری! پاکستان نے مسعود اظہر کو کیا رہا: رپورٹ

ہندوستان میں بڑے حملے کی تیاری! پاکستان نے مسعود اظہر کو کیا رہا: رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist