­
شیلا دیکشت کے انتقال پر صدر جمہوریہ ،وزیر اعظم اور راہل گاندھی سمیت متعدد لیڈروں کا اظہار تعزیت - مسلم ٹوڈے
ہفتہ, مئی 24, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

شیلا دیکشت کے انتقال پر صدر جمہوریہ ،وزیر اعظم اور راہل گاندھی سمیت متعدد لیڈروں کا اظہار تعزیت

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
جولائی 20, 2019
in بھارت
0 0
0
شیلا دیکشت کے انتقال پر صدر جمہوریہ ،وزیر اعظم اور راہل گاندھی سمیت متعدد لیڈروں کا اظہار تعزیت
0
SHARES
26
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی :
کانگریس کی سینئر لیڈر اور دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت نے 81 سال کی عمر میں دنیائے فانی کو الوداع کہہ دیا۔ انھوں نے طویل علالت کے بعد دہلی کے اسکارٹس اسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی خبر جیسے ہی پھیلی، صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سمیت ملک کی سرکردہ سیاسی ہستیوں کے اظہارِ غم کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس رکن پارلیمنٹ اور سابق کانگریس صدر راہل گاندھی، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، رکن پارلیمنٹ منوج واجپئی اور کئی دیگر بڑی ہستیوں نے ان کے انتقال کو عظیم خسارہ قرار دیا۔
1998 سے 2013 تک لگاتار 15 سال دہلی کی وزیر اعلیٰ رہی شیلا دیکشت کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے اسکارٹس اسپتال کے ڈائریکٹر اشوک سیٹھ نے کہا کہ ”ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے شیلا دیکشت کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کی تھی۔ 3 بج کر 15 منٹ پر انھیں پھر سے دل کا دورہ پڑا۔ اس کے بعد انھیں ونٹلیٹر پر رکھا گیا تھا اور دوپہر 3.55 بجے ان کا انتقال ہو گیا۔“
شیلا دیکشت کے انتقال پر کانگریس پارٹی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”ہمیں شیلا دیکشت کے انتقال کے بارے میں سن کر د±کھ ہوا۔ انھوں نے تاحیات کانگریس کی رکن اور تین بار دہلی کے وزیر اعلیٰ کی شکل میں رہ کر دہلی کا چہرہ بدل دیا۔ ان کی فیملی اور دوستوں کے ساتھ ہماری ہمدردی ہے۔ اس تکلیف کے وقت میں انھیں صبر حاصل ہو۔“
وزیر اعظم نریندر مودی نے شیلا دیکشت کے انتقال کی خبر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”شیلا دیکشت جی کا اس دنیا سے جانا افسوسناک ہے۔ وہ ایک بہترین شخصیت کی مالک تھیں اور انھوں نے دہلی کی ترقی میں قابل قدر کردار نبھایا۔ میری تعزیت ان کی فیملی اور احباب کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔“
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہردلعزیز لیڈر شیلا دیکشت کے انتقال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ”دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ اور ایک سینئر سیاسی لیڈر شریمتی شیلا دیکشت کے انتقال کے بارے میں جان کر افسوس ہوا۔ ان کا دور اقتدار راجدھانی دہلی کے لیے انتہائی اہم تبدیلیوں کا دور تھا، جس کے لیے انھیں یاد کیا جائے گا۔ ان کی فیملی اور معاونین کے تئیں میری ہمدردی ہے۔“
کانگریس رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے شیلا دیکشت کے ساتھ اپنے خاص تعلقات کا تذکرہ اپنے ٹوئٹ میں کیا اور کہا کہ وہ کانگریس کی ہونہار بیٹی تھیں۔ موت کی خبر ملنے کے بعد انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”شیلا دیکشت جی کے دنیا سے گزر جانے کی خبر سن کر میں حیران ہوں۔ وہ کانگریس کی معزز لیڈر تھیں۔ میری ان کے ساتھ ایک خاص بونڈنگ تھی۔ میری تعزیت ان کی فیملی اور دہلی کے عوام کے ساتھ ہے۔ شیلا جی نے دہلی کے لیے بے لوث خدمات انجام دیے۔“
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی شیلا دیکشت کے موت کی خبر کو اندوہناک قرار دیا۔ انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”ابھی ابھی محترمہ شیلا دیکشت جی کے انتقال کی دردناک خبر سننے کو ملی۔ یہ دہلی کے لیے بہت بڑا خسارہ ہے اور انھوں نے دہلی کو جو کچھ بھی دیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں ان کی روح کو سکون کے لیے دعا گو ہوں اور ان کے فیملی ممبر کی تکلیف میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔‘

Tags: بھارتبی جے پیراہل گاندھیکانگریسکیجریوال
Previous Post

پرینکا گاندھی گرفتار ۔ راہل گاندھی کا یوگی حکومت کے خلاف شدید ردعمل

Next Post

ایران کا امریکی خفیہ ایجنسی کے گرفتار کارندوں کو سزائے موت دینے کا اعلان

Next Post
ایران کا امریکی خفیہ ایجنسی کے گرفتار کارندوں کو سزائے موت دینے کا اعلان

ایران کا امریکی خفیہ ایجنسی کے گرفتار کارندوں کو سزائے موت دینے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -