راجستھان میں ہوئے تازہ موب لنچنگ کے واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی حکومت میں وزیر ارجن رام میگھوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بڑھتی شہرت کو ہی اس کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
گائے اسمگلنگ کے الزام میں راجستھان کے الور ضلع میں بھیڑ کے ذریعہ ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے پر مودی حکومت کے ایک وزیر نے اسکا ذمّہ دار وزیر اعظم کی بڑھتی مقبولیت کو بتایا۔ راجستھان کے سینئر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا کہ مودی جی جتنا مشہور ہوتے جائیں گے، موب لنچنگ کے واقعات اتنے ہی زیادہ بڑھتے جائیں گے۔