اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

ٹرمپ کم جونگ سے تاریخی ملاقات،کن موضوعات پر ہوگی بات؟

مسلم ٹوڈے by مسلم ٹوڈے
جون 12, 2018
in دنیا
0 0
0
ٹرمپ کم جونگ سے تاریخی ملاقات،کن موضوعات پر ہوگی بات؟
0
SHARES
37
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج سنگاپور میں تاریخی ملاقات ہو گی لیکن ایک اہم سوال یہ ہے کہ اس ملاقات کے ایجنڈے میں جوہری ہتھیاروں کے علاوہ کون کون سے موضوعات شامل ہیں۔
سنگاپور سے پیر گیارہ جون کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق جزیرہ نما کوریا پر پائی جانے والی نصف صدی سے زائد کی شدید کشیدگی کے تناظر میں کسی امریکی صدر کی کمیونسٹ کوریا کے کسی رہنما کے ساتھ اپنی نوعیت کی یہ پہلی اور انتہائی تاریخی ملاقات اس لیے بہت اہم ہے کہ اس کے نتیجے میں جزیرہ نما کوریا پر قیام امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔اے ایف پی نے لکھا ہے کہ اس سمٹ میں شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کے علاوہ اس بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی کہ شمالی اور جنوبی کوریا کی تکنیکی طور پر ابھی تک جنگ کی حالت میں موجود دونوں حریف ہمسایہ ریاستوں کے مابین دیرپا قیام امن کس طرح ممکن ہو سکتا ہے اور کس طرح کوریائی جنگ کے باقاعدہ خاتمے کے لیے ایک حتمی امن معاہدے کو یقنی بنایا جا سکتا ہے۔اس سمٹ سے ایک روز پہلے پیر کے دن بھی سنگاپور میں امریکا اور شمالی کوریا کے سفارت کار ان معاملات کو حل کرنے کی کوششیں کرنے کی کوشش کرتے رہے ، جو ابھی تک متنازعہ ہیں۔ امریکا اس ملاقات کے نتیجے میں مستقبل قریب میں جو منزل حاصل کرنا چاہتا ہے، اسے امریکی مذاکرات کار سی وی آئی ڈی (CVID) کا نام دے رہے ہیں۔اس سے مراد شمالی کوریا کا خود کو مکمل، قابل تصدیق اور ناقابل تنسیخ انداز میں غیر جوہری بنانا یا ’ڈی نیوکلیئرائز‘ کرنا ہے۔ اس بارے میں امریکی حکام کی طرف سے صدر ٹرمپ کے اس واضح موقف کا حوالہ دیا جاتا ہے، ’’انہیں (شمالی کوریا کو) خود کو غیر جوہری بنانا ہی ہو گا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے، تو یہ بات ناقابل قبول ہو گی۔‘‘دوسری طرف کمیونسٹ کوریا ایک سے زائد مرتبہ یہ کہہ چکا ہے کہ وہ اپنے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کو ختم کرتے ہوئے خود کو غیر جوہری بنانے پر تیار ہے تاہم اس کے لیے شرائط اور تفصیلات طے کی جانا ابھی باقی ہیں۔اے ایف پی کے مطابق یہ امر تاحال غیر واضح ہے کہ اطراف کے مابین ایسا کوئی اتفاق رائے اگر ہوا، تو اس کی شرائط کیا ہوں گی؟ اس لیے کہ کم جونگ اُن اور ڈونلڈ ٹرمپ اگر کسی تصفیے پر آمادہ ہو گئے، تو ایسا ’کچھ لو اور کچھ دو‘ کے اصول کے تحت ہی کیا جا سکے گا۔دوسری طرف جنوبی کوریا کا اندازہ ہے کہ شمالی کوریا کے پاس قریب 50 کلوگرام پلوٹونیم موجود ہے، جو قریب 10 ایٹم بم بنانے کے لیے کافی ہو گا اور اس کے علاوہ پیونگ یانگ کے پاس یہ صلاحیت بھی ابھی تک موجود ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہو سکنے والا مزید یورینیم بھی تیار کر سکتا ہے۔سنگاپور سمٹ کا نتیجہ کیا نکلے گا، اس بارے میں جوہری ہتھیاروں سے متعلقہ امور کے ایک معروف امریکی ماہر زیگفریڈ ہیکر کا کہنا ہے، ’’شمالی کوریا فوری طور پر تو CVID پر تیار نہیں ہو گا کیونکہ یہ بات پیونگ یانگ کے لیے ناقابل تصور ہو گی۔ اس کا مطلب یہ بھی لیا جاسکتا ہے کہ شمالی کوریا مکمل طور پر جھک گیا ہے، اور ایسا تو پیونگ یانگ بالکل نہیں کرنا چاہے گا۔‘‘شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ملاقات کے لیے کل اتوار دس جون کو ہی سنگاپور پہنچ گئے تھے۔ آج پیر کے روز صدر ٹرمپ نے سنگاپور کے وزیر اعظم سے ایک ظہرانے پر ملاقات بھی کی۔

Tags: امریکہٹرمپشمالی کوریاکم جونگ
Previous Post

بھاجپا ممبر اسمبلی نے کیا تاج محل اور وکٹوریا پیلیس کے نام بدلنے کا مطالبہ

Next Post

آپ کو چند منٹ میں سب کچھ پتہ چل جائے گا : ٹرمپ

Next Post
آپ کو چند منٹ میں سب کچھ پتہ چل جائے گا : ٹرمپ

آپ کو چند منٹ میں سب کچھ پتہ چل جائے گا : ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist