آج کل فوٹو شاپ کر لوگوں کی تصویر کو وائرل کرنے کا جیسے ایک رواج بن گیا ہے. ہر روز کسی نہ کسی نیتا کی تصویر سوشل میڈیا پر گھومتی نظر آ جاتی ہے.اس سے سبق صدارہند بھی بچے نہ رہ سکے. واضح ہو کہ کل سبق صدر پرنب مکھرجی آر ایس ایس کے جلسے میں شامل ہوئے تھے
. پرنب مکھرجی کے آر ایس ایس کی تقریب میں شامل ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ان کی جعلی تصویر وائرل کر دی گئی جس میں مکھرجی کو سنگھ کارکنان کی طرح سلامی دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ انہوں نے ایسا نہیں کیا تھا۔
سابق صدر پرنب مکھرجی جمعرات کو ناگپور میں آر ایس ایس کی تقریب میں شامل ہوئے۔ ان کے ساتھ آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت بھی موجود رہے۔ پرنب مکھرجی نے آرایس ایس کے سویم سیوکوں سے خطاب کیا اور انہیں قومیت کا درس دیا۔ لیکن پرنب مکھرجی کے اس تقریب میں شامل ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ان کی بیٹی شرمشٹھا مکھرجی نے ایک تصویر ٹوئٹ کی اور انہوں نے پرنب مکھرجی کی اس تصویر کو جعلی قرار دیا۔شرمشٹھا مکھرجی نے جو تصویر پوسٹ کی ہے اسے فوٹوشاپ کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے اور اس میں پرنب مکھرجی کو سنگھ کے دیگر سویم سیوکوں کی طرح خصوصی سلامی دیتے ہوئے ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پرنب مکھرجی نے تقریب کے دوران ایسا کچھ کیا ہی نہیں تھا۔اس پر شرمشٹھا مکھرجی نے لکھا کہ جس بات کا انہیں ڈر تھا اور اپنے والد کو جس تعلق سے انہوں نے آگاہ کیا تھا وہی ہوا۔ انہوں نے کہا، جس کا ڈر تھا، بی جے پی/آر ایس ایس کے ’ڈرٹی ڈیپارٹمنٹ‘ نے وہی کیا۔