ہریانہ کے فتح آباد ضلع کے ایک گاؤں میں 10 ویں کی ایک طالبہ سے 5 نوجوانوں نے گینگ ریپ کے بعد زہر پلا کر قتل کر دیا ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ مرنے سے پہلے متاثرہ نےمرنے سے قبل اپنی آپ بیتی اپنے والد کو بتا دی۔ والد کی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے گاؤں کے 2نوجوانوں کو نامزد کرتے ہوئے 6 لوگوں کے خلاف تاجرات ہند ( آئی پی سی) کی دفعہ 376 اور پاکسو قانون سمیت متعلق دفعات میں کیس درج کر لیا ہے۔ اس معاملے کے انکشاف کے بعد ایک ملزم نے زہر پی لیا، جس کو اگروہا میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔
آج تک کے مطابق ، پولیس نے بتایا کہ 15 سال کی نابالغ بچی کے والد نے بتایا کہ وہ صبح گیس سلینڈر لینے کے لیے گیا تھا۔ اس کی بیوی کھیت میں جانوروں کے لیے چارہ لینے گئی ہوئی تھی ۔ اسی وقت موقع دیکھ کر ملزموں نے واردات کو انجام دیاہے۔ ملزموں کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے اس معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔