اگلے ہفتے سنگاپور میں کم جونگ ان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ اگر ملاقات اچھی رہی تو وہ کم جونگ کو امریکہ آنے کی دعوت دینگے. امریکی صدر نے یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ ملاقات میں کوریائی جنگ کے خاتمے اور باہمی بقائے امن کا معاہدہ ہو جائے۔دارالحکومت واشنگٹن میں جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا وہ شمالی کورین رہنما سے ملاقات کے نتیجے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم انہیں امید ہے کہ کِم سے ملاقات کامیاب ہو گی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے کہ کوریائی جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی معاہدہ ہو جائے۔ ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا ہو سکتا ہے وہ کِم کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دیں۔