افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے فائر بندی کا اعلان کیا گیا ہے افگن صدر نے اعلان کیا ہے کہ 27 رمضان سے ایک ہفتے کے لیے طالبان کے خلاف عسکری کارروائیاں نہ کی جاہیں ۔ حالانکہ فائر بندی کا یہ اعلان یک طرفہ طور پر کیا گیا ہے۔
کابل میں افغان صدارتی دفتر کی جانب سے آج سات جون بروز جمعرات جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 27 رمضان سے عید کی چھٹیوں تک (یعنی بارہ تا انیس جون) ہفتے کے دوران ملکی فوجیں افغان طالبان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یک طرفہ سیز فائر کے اس فیصلے میں القاعدہ اور داعش کو شامل نہیں کیا گیا۔طالبان کی جانب سے اس اعلان سے متعلق ابھی تک کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔ حالیہ برسوں کے دوران طالبان نے افغانستان کے کئی علاقوں میں اپنے اثر و رسوخ میں بتدریج اضافہ کیا ہے اور اب وہ قریب ہر روز ہی افغان سیکورٹی فورسز کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔