پیر, جون 16, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

پیرس میں راہل کا بی جےپی پر حملہ، تبدیلی کیلئے پُرعزم

Rubina by Rubina
ستمبر 11, 2023
in بھارت, دنیا, سیاست
988 0
0
پیرس میں راہل کا بی جےپی پر حملہ، تبدیلی کیلئے پُرعزم
568
SHARES
773
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کانگریس لیڈرراہل گاندھی  جو یورپ کے ۷؍ دنوں کے دورے پر ہیں، نے پیرس میں طلبہ اور ماہرین ِ تعلیم کے ساتھ بات چیت  میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں محاذ  جو کرتی ہے اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں،اس کا مقصد کسی بھی قیمت پر اقتدار پر قابض رہنا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے ہندوستان کو موجودہ ’بحران ‘ نکالنے   کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی  ۶۰؍ فیصدہندوستانی اپوزیشن پارٹیوں کو ووٹ دیتے ہیں۔پیرس کی پی او یونیورسٹی میں مذاکرہ
پیرس کی  پی او یونیورسٹی، جو فرانس میں سوشل سائنس ( علم ِسماجیات) کا ممتاز ادارہ  شمار کیا جاتا ہے، میں سنیچر کو بات چیت کے دوران۵۳؍سالہ اپوزیشن لیڈر بھارت جوڑو یاترا،  ہندوستان  کے جمہوری ڈھانچے کو بچانے کیلئے اپوزیشن   کے اتحاد ’انڈیا‘ اور عالمی منظر نامہ پر آنے والی تبدیلیوں پر تفصیل سے گفتگو کی۔انہوں  نے زور دیا کہ اپوزیشن ’’ہندوستان کی روح‘‘کو بچانے کی لڑائی کیلئے پابند عہد ہے۔ ساتھ ہی راہل گاندھی نے یقین ظاہر کیا کہ اپوزیشن  ملک کو اس ’’بحران‘‘ سے ضرور نکال لےگا۔
’ یہ ہندو ازم  یا ہندو قوم پرستی نہیں ہے‘
ہندوستان میں ’’ہندو نیشنلزم‘‘ کے فروغ  کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں  راہل گاندھی نے بی جےپی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’میں نےگیتا پڑھی ہے، میں اُپانیشد کو پڑھا ہے،   ہندو مذہب کی کئی کتابوں کا مطالعہ کیا ہے، بی جےپی جو کچھ بھی کررہی ہےاس کا ہندو مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، قطعی نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ’’میں نے کہیں نہیں پڑھا،  ہندو مذہب کی کسی کتاب میں نہیں پڑھا ، کسی  پڑھے لکھے ہندو سے کبھی سنا  بھی نہیں کہ جو آپ سے کمزور ہیں انہیں آپ دہشت زدہ کریں اورنقصان پہنچائیں۔‘‘ کانگریس کے سابق لیڈر نے کہا کہ ’’اس لئے  یہ خیال کہ یہ  ہندو قوم پرستی ہے، قطعی غلط ہے۔ وہ ہندو قوم پرست نہیں ہیں، ان کا ہندو مذہب  سے کوئی لینا دینا  ہی نہیں ہے، انہیں اقتدار چاہئے اوراس کیلئے وہ کچھ بھی کریں  گے؟‘‘ ’ہندوؤں کی اکثریت اپوزیشن کے ساتھ‘
اپوزیشن اتحاد کی کامیابی کے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے  زور دے کر کہا کہ’’ ہندوستان کے۶۰؍ فیصد افرادنے اپوزیشن کو ووٹ دیا  ہےجبکہ صرف۴۰؍ فیصد نے حکمران جماعت کو ووٹ دیا ہے۔اس لئے یہ  خیال کہ اکثریتی برادری بی جے پی کو ووٹ دے رہی ہے،  غلط خیال ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اکثریتی برادری (ہندو)  ان ( بی  جےپی)  کے مقابلے میں ہمیں زیادہ  ووٹ دیتی ہے۔‘‘
 راہل گاندھی فرانس سے نیدر لینڈ کیلئے روانہ
’انڈیا ‘بنام’ بھارت ‘ تنازع پر راہل گاندھی نے وضاحت کی کہ آئین میں،  انڈیا کی تعریف ’’انڈیا  جو  بھارت ہے، ریاستوں کا اتحاد ہے‘‘ کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس لئے یہ ریاستیں  انڈیا یا بھارت کی تشکیل کیلئے اکٹھا ہوئی ہیں۔  اہم بات یہ ہے کہ ان ریاستوں میں جو لوگ ہیںان کی آوازوں کو سنا جائے اور کوئی آواز دبائی  نہ جائے، نہ ہی کسی کو (بولنے سے روکنے کیلئے ) ڈرایا جائے۔ ‘‘ راہل گاندھی فرانس سے نیدر لینڈ کے روٹر ڈیم کیلئے روانہ ہو گئے۔اس سے قبل انہوں  نے   پیرس میں انالکو یونیورسٹی میں بھی اسی طرح طلبہ اور ماہرین   تعلیم کے ساتھ گفتگو کی۔  برسلز  کے بعد پیرس دوسرا شہر ہے جہاں راہل گاندھی  نے اس طرح  کا پروگرام کیا ہے۔   راہل گاندھی اپنے غیر ملکی دوروں کی وجہ سے اکثر بی جےپی کے نشانے پر ہوتے ہیں۔ وہ ہندوستان میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہونے کی بات کرتے ہیں جسے بی جےپی  ملک کو بدنام کرنے سے تعبیر کرتی ہے۔

Previous Post

نئی کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد پرینکا راجستھان پہنچیں، کل ریلی

Next Post

جی۲۰؍ اعلامیہ میں مذہبی آزادی پر زور،کانگریس کا مودی سرکار پرحملہ

Next Post
جی۲۰؍ اعلامیہ میں مذہبی آزادی پر زور،کانگریس کا مودی سرکار پرحملہ

جی۲۰؍ اعلامیہ میں مذہبی آزادی پر زور،کانگریس کا مودی سرکار پرحملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist