پیر, جون 8, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

نئی کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد پرینکا راجستھان پہنچیں، کل ریلی

Rubina by Rubina
ستمبر 9, 2023
in بھارت, سیاست
768 0
0
نئی کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد پرینکا راجستھان پہنچیں، کل ریلی
678
SHARES
579
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایک طرف جہاں کانگریس کو ایک بار پھر راجستھان میں فتح کی امید ہے وہیں بی جےپی کسی بھی صورت میں اقتدار پر قبضہ کیلئے بے قرار ہے۔ اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے بی جےپی نے اب وسندھرا راجے سندھیا کو منانا شروع کردیاہے۔ بدھ کو وہ اچانک پارٹی دفتر پہنچیں اور کئی گھنٹے وہاں گزارے جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں کہ انہیں منا لیا گیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی بی جےپی ۱۹؍ امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کریگی۔
کانگریس کی نئی کمیٹیوں کی تشکیل
اسمبلی الیکشن کیلئے جمعرات کو راجستھان میں کانگریس نے ۸؍ نئی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ سچن پائلٹ کو ان تمام کمیٹیوں کا رکن بنایا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو رابطہ کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔ اسی طرح ریاست کے انچارج سکھ جندر سنگھ رندھاوا کو کور سمیتی کا رابطہ کاربنایاگیاہے۔ اسمبلی کے اسپیکر سی پی جوشی کو انتخابی منشور بنانے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا چیئرمین، ہریش چودھری کو اسٹریٹجک کمیٹی کا چیئرمین اور ممتا بھوپیش کو میڈیا اور کمیونی کیشن کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ان کمیٹیو کی تشکیل کے ساتھ ہی کانگریس نے ریاست میں اپنی انتخابی سرگرمیوں کو مہمیز دے دی ہے ۔ اس بیچ سچن پائلٹ کو کسی بھی کمیٹی کا صدر نہ بنائے جانے پر چہ میگوئیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔
پرینکا گاندھی راجستھان پہنچیں
کانگریس نے اپنی انتخابی مہم کو تیز کرنے کیلئے پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کو میدان میں اتار دیاہے۔ ۱۰؍ ستمبر کو وہ ٹونک ضلع کے نوائی میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گی۔ جمعرات کو شام تقریباً ۹؍ بجے وہ سڑک کے راستے سوائی مادھو پور پہنچیں۔ وہ رَن تھم بور میں ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں مقیم ہیں۔
پرینکا گاندھی کا راجستھان کا یہ پہلا انتخابی دورہ ہے۔ اس سے قبل راہل گاندھی بینیشور اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے بھیلواڑہ میں ریلیوں سے خطاب کرچکے ہیں۔ اب یہاں پرینکا گاندھی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اس سے قبل وہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے وقت راجستھان پہنچی تھیں۔
بی جےپی کی حکمت عملی میں تبدیلی
اُدھر بی جےپی جو پریورتن یاتراؤں کے ذریعہ ریاست بھر میں عوام تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے، نے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کا اشارہ دیاہے۔ پریورتن یاتراؤں میں ریاست کی سابق وزیراعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا کو نظر انداز کرنے کے بعد اب انہیں رام کرنے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہےکہ ان کے حامیوں کو ٹکٹ دیئے جائیںگے۔ بدھ کو وہ اچانک پارٹی دفتر پہنچیں جہاں انہوں نے ۳؍ گھنٹے گزارے۔
۱۹؍ سیٹوں پر جلد امیدواروں کا اعلان
بی جے پی جلد ہی ریاست کی ان۱۹؍ سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر سکتی ہے جن پر بی جے پی پچھلے۳؍ انتخابات میں کبھی نہیں جیت سکی۔پارٹی کو امید ہے کہ یہاں پیدا ہونے والی اقتدار مخالف لہر اسے کامیابی سے ہمکنار کرسکتی ہے۔ بدھ کو جےپور میں پارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں اس پر ۳؍گھنٹے سے زیادہ غوروخوض ہوا۔ بی جے پی ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اس میٹنگ میں سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے بھی موجود تھیں۔ راجے اچانک بی جے پی کے دفتر پہنچیں جس نے اس قیاس آرائی کو تقویت پہنچائی کہ پریورتن یاترا میں نظر انداز کرنے کے بعد اب زعفرانی پارٹی ان کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور ہے۔
کمزور نشستوں پر پہلے امیدواروں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
وسندھرا کے سرگرم ہونے پر چہ میگوئیاں
وسندھرا راجے سندھیا کے بی جے پی ہیڈکوارٹرز پہنچنے اور وہاں ۳؍ گھنٹے تک رہنے کے بعد سیاسی گلیاروں میںبحث شروع ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی جے پی نڈا، امیت شاہ، راج ناتھ سنگھ اور نتن گڈکری کی تقریروں میں جس طرح وسندھرا کی تعریف کی گئی اس کو بھی بی جےپی کی نئی حکمت عملی کے پس منظر میں دیکھا جارہاہے ۔ وسندھرا کا اچانک بی جے پی ہیڈکوارٹرز پہنچنا اور اس طرح میٹنگ میں سرگرمی سے حصہ لینا اپنے آپ میں بہت کچھ کہہ رہا ہے۔ سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ بی جے پی جلد ہی ان کی قیادت میں انتخابی مہم کمیٹی کا اعلان کر سکتی ہے۔

 

Previous Post

ضمنی انتخاب نتائج نئے عوامی انقلاب کا اعلان: کمل ناتھ

Next Post

پیرس میں راہل کا بی جےپی پر حملہ، تبدیلی کیلئے پُرعزم

Next Post
پیرس میں راہل کا بی جےپی پر حملہ، تبدیلی کیلئے پُرعزم

پیرس میں راہل کا بی جےپی پر حملہ، تبدیلی کیلئے پُرعزم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist