پیر, جون 8, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

نئی دہلی میں ہندوستان کی قیادت میں ’کواڈ‘ کی میٹنگ،چین اور پاکستان پر شدید تنقید

Rubina by Rubina
اپریل 4, 2023
in دنیا, سیاست
753 0
0
نئی دہلی میں ہندوستان کی قیادت میں ’کواڈ‘ کی میٹنگ،چین اور پاکستان پر شدید تنقید
567
SHARES
787
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جی -۲۰؍ وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے ایک دن بعد جمعہ کو امریکہ، ہندوستان، آسٹریلیا اور جاپان پر مشتمل چار فریقی اتحاد جو ’کواڈ‘ کے نام سے جانا جاتاہے، کی وزارتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں چین اور پاکستان کو دہشت گردی اور انڈو پیسیفک خطے میں دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت وارننگ دی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن، آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی یونگ اور نائب وزیر خارجہ کینجی یاماڈا نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی صدارت میں منعقدہ کواڈ میٹنگ میں شرکت کی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔
۱۸؍نکاتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہماری میٹنگ آزاد اور کھلے انڈو پیسیفک ریجن (ہند-بحرالکاہل خطے )کی حمایت کیلئے کواڈ کے پختہ عزم کی تصدیق کرتی ہے۔ ہم آزادی، قانون کی حکمرانی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت اور جہاز رانی اور اوور فلائٹ کی آزادی، بغیر کسی خطرے یا طاقت کے استعمال کے تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتے ہیں اور جمود کو تبدیل کرنے کی کسی بھی یکطرفہ کوشش کی مخالفت کرتے ہیں جو پورے ہند-بحرالکاہل خطے اور دیگر خطوں میں استحکام ، خوشحالی اور امن کے لیے ضروری ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے پختہ یقین کا اعادہ کرتے ہیں کہ کواڈ، علاقائی اور عالمی بہبود کیلئے ایک طاقت کے طور پر کام کر رہا ہے، اپنے مثبت اور تعمیری ایجنڈے کے ذریعے ہند-بحرالکاہل خطے کی ترجیحات کی رہنمائی کرے گا۔
بیان میں میانمار کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور وہاں امن، استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ بیان میں شمالی کوریا کی جانب سے۱۸؍ فروری کو ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت کی گئی جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔یوکرین کے بارے میں کیا گیا کہ ہم نے یوکرین میں تنازع اور اس کی وجہ سے ہونے والے بے پناہ انسانی مصائب کے بارے میں اپنے ردعمل پر بات چیت جاری رکھی، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال یا استعمال کا خطرہ ناقابل قبول ہے۔ چاروں ممالک نے یوکرین میں اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قانون کے مطابق جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کی ضرورت پر زور دیا اور خودمختاری، علاقائی سالمیت اور شفافیت کے احترام پر زورد یا۔

Previous Post

ایک ترقی یافتہ ملک کی معاشی پالیسیاں پاکستان کی تباہی کی ذمہ دار ہیں

Next Post

کیرالا میں سنسنی خیز واقعہ،چلتی ٹرین میں مسافروں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا ئی، ۳؍ جاں بحق

Next Post
کیرالا میں سنسنی خیز واقعہ،چلتی ٹرین میں مسافروں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا ئی، ۳؍ جاں بحق

کیرالا میں سنسنی خیز واقعہ،چلتی ٹرین میں مسافروں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا ئی، ۳؍ جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist