جمعہ, مئی 23, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

جے پور اسٹیشن کی اکلوتی لڑکی منجو یادو کی کہانی: "میں ناخواندہ ہوں لیکن میرا دماغ ان پڑھ نہیں ہے۔”

بازو پر قلی نمبر 15 کا بیج، سر اور کندھوں پر سواریوں کا سامان اور گھر پر تین بچوں کی ذمہ داریاں

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
جون 25, 2022
in بھارت
231 0
0
جے پور اسٹیشن کی اکلوتی لڑکی منجو یادو کی کہانی: "میں ناخواندہ ہوں لیکن میرا دماغ ان پڑھ نہیں ہے۔”
89
SHARES
365
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

قلی کا پیشہ ان پیشوں میں سے ایک ہے جسے عام طور پر مرد اپناتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود منجو یادو یہ کام گذشتہ 10 سال سے کر رہی ہیں۔

منجو کی صبح پانچ بجے شروع ہوتی ہے۔ وہ ساڑھے پانچ بجے سٹیشن پہنچتی ہیں، پھر 9 بجے واپس گھر جاتی ہیں اور ایک گھنٹے میں غسل کر کے اور کھانا کھا کر 11 بجے تک پھر سٹیشن واپس آ جاتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’میں تمام ٹرینوں کے بارے میں جانتی ہوں۔ ممبئی سپر ایکسپریس کس وقت پہنچتی ہے، چنئی والی ٹرین کس سٹیشن پر آتی ہے۔ مجھے تمام گاڑیوں کا ٹائم ٹیبل یاد ہے۔ میں ان پڑھ ہوں لیکن میرا دماغ ان پڑھ نہیں ہے۔‘

15 سال پہلے منجو یادو کے شوہر کی موت ہو گئی تھی، جس کے بعد انھیں روزگار خود تلاش کرنا پڑا۔ وہ بتاتی ہیں کہ ’گاؤں میں جو عورتیں گھاس کاٹتی ہیں، بھینسیں چراتی ہیں، وہی محنت قلی کے کام میں بھی ہے۔‘

کام کی تلاش میں جب وہ پہلی بار ٹرین سٹیشن آئیں تو دیکھا کہ کوئی قلی ٹرالی کھینچ رہا تھا تو کسی کے کندھے پر دو بیگ تھے اور سر پر دو۔ وہ کہتی ہیں ’مجھے لگا یہ کام تو آسان ہے۔ یہ کام تو میں بھی کر لوں گی۔‘

پھر انھوں نے وہاں مرد قلیوں سے اس کام کے بارے میں دریافت کیا۔ وہ کہتی ہیں ’انھوں نے میری مدد کی۔ پھر میں قلی بن گئی۔‘

منجو یادو کا تعلق انڈیا کی ریاست راجستھان سے ہے۔ اس ریاست میں پانی کی کافی قلت ہے اور اسی لیے وہاں زراعت کا کام مشکل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ انڈیا کی ان ریاستوں میں سے ہے جہاں عورتوں کے خلاف جرائم کی شرح زیادہ ہے۔ ان حالات میں عورتوں کے لیے گھر کے باہر کام کرنا عام طور پر ایک جدوجہد ہوتی ہے۔

وہ شوہر کی موت کا حوالہ دیتے ہوئے بتاتی ہیں کہ ’ان کی وفات کے بعد گاؤں میں پینے کا پانی نہیں تھا، گھر نہیں تھا۔ پانی ہوتا تو زمین میں فصل ہو جاتی۔ پھر میں نے سوچا کہ عورتیں جو برتن میں پانی بھر کر اٹھاتی ہیں وہی کام تو قلی کا ہے۔‘

لیکن جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ قلی کا پیشہ اتنا آسان نہیں ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ ’ایک مسافر کا 30 کلو وزنی سامان تھا۔ جب میں نے سامان اٹھانے کی کوشش کی تو اسے اٹھا نہ سکی اور گر گئی۔‘

مسافر نے ان سے دریافت کیا کہ ان کی بھرتی کیسے ہوئی۔ وہ کہتی ہیں ’میں نے جواب دیا کہ میں یہ کام مجبوری میں کر رہی ہوں۔ میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اور اسی لیے میں یہ ہمت دکھا رہا ہوں۔‘

حالانکہ وہ اس سٹیشن پر اکیلی خاتون قلی ہیں، ان کے ساتھ کام کرنے والے مرد قلی بھی ان کی حوصلہ افزائی اور مدد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

منجو یادو قلیوں کی یونین کی صدر کی بھی رہ چکی ہیں۔ بلکہ کئی دفعہ تو مرد قلی بھی ان سے مدد مانگتے ہیں۔ ان کے ساتھی مرد قلی سنجے کہتے ہیں کہ ’افسر ان کی بات مانتے ہیں۔ کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو ہم انھی کو آگے لے جاتے ہیں۔‘

منجو یادو کے خاندان میں متعدد لوگ قلی کا کام کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے ان کے سسر یہ کام کرتے تھے، جس کے بعد ان کے شوہر نے یہ کام سنبھالا۔ لیکن شوہر کی موت کے بعد بچوں کی پرورش کے لیے انہیں بھی اسی پیشے میں آنا پڑا۔

قلی

وہ بتاتی ہیں کہ یہ مشکل پیشہ ضرور ہے لیکن کام کے بعد بچوں کا چہرا ان کے لیے راحت کا سبب ہوتا تھا۔

وہ کہتی ہیں کہ اس پیشے میں ‘تھکن تو بہت ہوتی ہے، پسینہ نکل جاتا ہے۔ سر پر وزن اٹھانا، سیڑھی پر چڑھنا، سیڑھی سے اترنا، ٹرالی کھینچنا، گاہک کا سامان گاڑی میں ڈالنا اور گاڑی سے اتارنا، یہ محنت کا کام ہے۔ لیکن دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو دیکھ کر میری تھکن دور ہو جاتی ہے۔‘

وہ خاتون کارکنان کے لیے پیغام دیتی ہیں ’میرا تو اتنا کہنا ہے کہ عورتیں ہمت دکھائیں اور عورتوں کا نام آگے بڑھائیں۔‘ ان کی اسی سوچ نے گذشتہ 10 برسوں میں انہیں متعدد اعزازات کا حقدار بنایا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ’میرے گھر میں ایوارڈ رکھنے کی جگہ نہیں، میرے پاس اتنے ایوارڈ ہیں۔‘

Tags: jaipurبھارت
Previous Post

دعوت اسلامی کے ڈپارٹمنٹ GNRF کا بلڈ ڈونیشن کیمپ

Next Post

بہار میں اویسی کو جھٹکا! پارٹی کے 5 ممبران میں سے اختر الایمان کے علاوہ سارے ارکان اسمبلی آر جے ڈی میں شامل

Next Post
بہار میں اویسی کو جھٹکا! پارٹی کے 5 ممبران میں سے اختر الایمان کے علاوہ سارے ارکان اسمبلی آر جے ڈی میں شامل

بہار میں اویسی کو جھٹکا! پارٹی کے 5 ممبران میں سے اختر الایمان کے علاوہ سارے ارکان اسمبلی آر جے ڈی میں شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist