اتوار, مئی 10, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ساتویں مرحلے کی انتخابی مہم کا آغاز، بی جے پی نے پوری طاقت جھونکی

Rubina by Rubina
مارچ 3, 2022
in بھارت, سیاست
43 0
0
ساتویں مرحلے کی انتخابی مہم کا آغاز، بی جے پی نے پوری طاقت جھونکی
23
SHARES
105
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چھٹے مرحلے کی انتخابی مہم ختم ہوتے ہی ساتویں مرحلے کی انتخابی مہم شروع ہوگئی ہے۔ان دونوں مرحلوں میں اپنی ساکھ بچانے کی کوششوں میں بی جے پی پورے تن من دھن سے مصروف دکھائی دے ہی ہے۔ اس نے اس کیلئے پوری طاقت جھونک رکھی ہے۔وزیراعظم اور وزیرداخلہ اپنی تمام تر سرکاری مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر اترپردیش کے عوام کو رجھانے میں لگے ہیں۔اسی سلسلے کےتحت بدھ کو وزیراعظم مودی نے غازی پور میں ، وزیرداخلہ امیت شاہ نے جونپور میں، وزیر دفا ع راج ناتھ سنگھ نے مرزا پور میں اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعظم گڑھ میں عوامی ریلیاں کیں اور بی جے پی کی حکومت بچانے اور بنانے کی اپیل کی۔ غازی پور میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے اپوزیشن کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ’پریوار وادی‘ لوگ ہیں جو ملک و ریاست کے مفاد پر اپنے او ر اپنے خاندان کے مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ ملک کو طاقت ور بھی نہیں بننے دینا چاہتے۔ اس موقع پر انہوں نے مفت راشن کو اپنی حکومت کا ایک بڑا کارنامہ بنا کر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت ریاست کے ۱۵؍ کروڑ افراد کو ہر ماہ مفت راشن فراہم کررہی ہے جو دوسری جماعتوں کی نظروں میں بری طرح کھٹک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت تمام لوگوں کا وکاس چاہتی ہے لیکن دوسری جماعتیں ایک مخصوص طبقے کیلئے کام کررہی ہیں۔
جونپور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپوزیشن بالخصوص سماج وادی پارٹی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بی جے پی کو عوام سے جو محبت مل رہی ہے، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست میں ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت تشکیل پانے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں ۲۰۱۴ء کے بعد ہم نے ۲۰۱۷ء اور ۲۰۱۹ء میں شاندار جیت حاصل کی اور۲۰۲۲ء میں کامیابی کے ساتھ ہی ہم اس جیت کا ’چوکا‘ لگانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ہم ۳۰۰؍ سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔پولرائزیشن ہی کو کامیابی کی واحد کلید محسوس کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ’’ اکھلیش کی ایک آنکھ سے ایک مخصوص ذات دکھائی دیتی ہےجبکہ دوسری آنکھ سے ایک مخصوص مذہب دکھائی دیتا ہے۔‘‘ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یوپی میں بی جے پی ہی حکومت بنائے گی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ کہہ کر یوگی کیلئے راحت کا سامان فراہم کردیا کہ یوگی ہی اس حکومت کی قیادت کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ نظم ونسق کو درست کرتے ہوئے ریاست کو ترقی کو نئی بلندیوں پر لےجانے والی بی جے پی دوسری بار یوگی کی قیادت میں اترپردیش میں حکومت بنائے گی۔ حیرت انگیز طور پر انہوں نے یوگی کو خود سے بہتر وزیراعلیٰ بھی قرار دیا۔ مرزا پور میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ کہنے میں کوئی تکلف نہیں ہے کہ موجودہ بی جے پی حکومت ان کےمیعاد کار کے مقابلے سے بھی کہیں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۲۰۱۷ءسے پہلے کی حکومت میں مافیا اور مجرمین اتنا اثر رکھتے تھے کہ ان کے کہنے پر افسران کے تبادلے ہوجایاکرتے تھے جبکہ آج مافیا اور جرائم پیشہ افراد کی جگہ جیل کی چہاردیواری بن کر رہ گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کچھ دعوے بھی کئے۔ بقول راج ناتھ سنگھ ’’ریاست کی معیشت نے یوگی حکومت میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔۵؍ سال قبل ۱۱؍لاکھ کروڑ کی معیشت والا اترپردیش آج۲۱؍لاکھ کروڑ روپوں کی معیشت کا مالک ہے۔‘‘ خیال رہے کہ یوپی الیکشن سے قبل ہی اس طرح کی قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے کہ اگر بی جے پی کامیاب بھی ہوگئی تو شاید یوگی وزیراعلیٰ نہ بن سکیں۔

Previous Post

بائیڈن کے پہلے’ اسٹیٹ آف یونین ‘خطاب میں روس کو انتباہ

Next Post

مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کرنےوالوں پر کارروائی ہندوستانی سرکارکیلئےلازمی ہے

Next Post
مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کرنےوالوں پر کارروائی ہندوستانی سرکارکیلئےلازمی ہے

مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کرنےوالوں پر کارروائی ہندوستانی سرکارکیلئےلازمی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist