اتوار, مئی 10, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

عالمی معیشت پر یوکرین جنگ کےاثرات نظر آنے لگے

Rubina by Rubina
مارچ 3, 2022
in دنیا, سیاست
76 0
0
عالمی معیشت پر یوکرین جنگ کےاثرات نظر آنے لگے
78
SHARES
133
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

روس اوریوکرین جنگ کے اثرات اب عالمی معیشت پر نظر آنےلگے ہیں۔ تیل کے داموں کو کنٹرول کرنے کی تمام تر کوششوں اور دعوئوں کے باوجود عالمی بازار میں کچےتیل کے دام تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔ بدھ کو دن میں کئی بار کچے تیل کے داموں میں اضافہ ہوا۔ یاد رہے کہ منگل تک یہ دام ۱۰۱؍ ڈالر فی بیرل تھے، لیکن بدھ کو اس میں کم از کم ۳؍ بار اضافہ ہوا۔ شام تک تیل کے دام عالمی بازار میں ۱۱۳؍ ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ ۲؍ روز قبل ہی سعودی عرب نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ عالمی سطح پر تیل کے داموں میں اضافہ نہیں چاہتا ہے اور اس کیلئے وہ اوپیل پلس معاہدے کی پاسداری کرے گا ساتھ ہی ہر وہ اقدام کرے گا جو تیل کے داموں پر کنٹرول رکھنے کیلئے ضروری معلوم ہوں گے۔ ایسا نہیں ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے کوئی عملی اقدام نہ کیا گیا ہو۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے ۶۰؍ لاکھ بیرل زائد تیل مارکیٹ میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے باوجود تیل کے داموں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بدھ کو عالمی بازار میں تیل کے داموں میں بتدریج اضافہ ہوتا رہا۔ پہلے اس کی قیمت ۱۰۱؍ ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر ۱۰۵؍ ڈالر فی بیرل ہوئی۔ اس کے بعد خبرآئی کہ کچے تیل کے دام ۱۱۱؍ ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ہیں۔ شام ہوتے ہوتے یہ دام ۱۱۳؍ ڈالر فی بیرل تک جا پہنچے۔ یاد رہے کہ ۲۰۱۴ء کے بعد تیل کے داموں میں یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ اس کی وجہ سے دیگر کاروباروں پر بھی گہرا اثر پڑے گا۔ فی الحال اس کا فوری اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے لیکن اطلاع کے مطابق یورپ کے کئی ممالک میں پیٹرول اور ڈیزل کے دام بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ روس دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے جہاں تیل کی پیداوار ہوتی ہے۔ ساتھ ہی وہ خود یورپی ممالک کو پائپ لائن کے ذریعے گیس بھی فراہم کرتا ہے۔ گیس کی فراہمی کا سلسلہ فی الحال بند نہیں ہوا ہے ۔ اسلئے اب بھی عالمی سطح پر کساد بازاری نظر نہیں آ رہی ہے لیکن اگر جنگ میں شدت پیدا ہوئی تو آگے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف عالمی برادری نے روس کے ۷؍ اہم بینکوں کو بین الاقوامی بینکنگ نظام سے باہر کر دیا ہے۔ اس کی وجہ سے معاشی لین دین پر گہرا اثر پڑے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس اقدام سے رو سے زیادہ یورپی ممالک کو نقصان کا خدشہ ہے۔ اس لئے یورپی ممالک میں کاروبار متاثر ہو سکتے ہیں۔ فی الحال عالمی برادری کی جانب سے ممکنہ بحران کو روکنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔
تیل کے داموں پر کنٹرول کی کوششیں
اس دوران سعودی حکومت نے اپنے اس موقف کو دہرایا ہے کہ وہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کو ہر ممکن طریقے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔ ایک روز قبل سعودی کابینہ نے ولی عہد محمد بن سلمان کے اس بیان کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت عالمی سطح پر تیل کی منڈیوںکے استحکام کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی اور خاص طور پر اوپیک پلس معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ ادھر روسی صدر ولادیمیر پوتن نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید سے فون پر رابطہ قائم کیا ہے اور عالمی بازار میں تیل کے داموں پر کنٹرول رکھنے کے تعلق سے تبادلہ ٔ خیال کیا ہے۔ دونوں لیڈروں نے توانائی کی عالمی منڈیوں سے ہم آہنگی کے تعلق سے ضروری اقدامات پر اتفاق کیا۔ ساتھ ہی تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے بدھ کو ایک اہم اجلاس بلایا جس کی تفصیل خبر لکھے جانے تک موصول نہیں ہو سکی۔ البتہ اس اجلاس کا مقصد ہی یہ تھا کہ یوکرین جنگ کے دوران عالمی بازار میں بڑھتے تیل کے داموں پر قابو پایا جائے اور اس تعلق سے ضروری اقدامات کئے جائیں جن میں سب سے اہم اقدام ہے تیل کی پیدوار میں حتی الامکان اضافہ کرنا۔
سونے چاندی کے داموں میں گراوٹ
جنگ کی وجہ سے جہاں تیل کے داموں میں اضافہ ہو رہاہے تو سونے چاندی کے داموں میں گراوٹ آ رہی ہے۔ عالمی بازار میں سونے دام جہاں ۱۹؍ سو ڈالر فی اونس تھے وہیں بدھ کو اس کے دام تقریباً ۱۸؍ سو ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ اس کا اثر قومی سطح پر بھی دکھائی دیا۔ سونے کے دام ہندوستان پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی کم ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ سونے چاندی کے دام گزشتہ ۷؍ سال میں ۲۸؍ ہزار روپے فی تولہ سے بتدریج بڑھتے ہوئے ۵۰؍ ہزار روپے فی تولہ تک پہنچے ہیں۔ جنگ کے دوران اس میں کمی آنے کا امکان ہے۔

Previous Post

آپریشن گنگا: چھ پروازوں میں روانہ ہوئے 1377 ہندوستانی

Next Post

بائیڈن کے پہلے’ اسٹیٹ آف یونین ‘خطاب میں روس کو انتباہ

Next Post
بائیڈن کے پہلے’ اسٹیٹ آف یونین ‘خطاب میں روس کو انتباہ

بائیڈن کے پہلے’ اسٹیٹ آف یونین ‘خطاب میں روس کو انتباہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist