اتر پردیش میں خواتین کا گھر سے بہار نکل نہ مشکل ہو گیا ہے.لگاتار ہو رہے خواتین کے خلاف جنسی تشدّد روکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں. بلند شہر میں کچھ حیوانوں نے ایک نابالغ کی اجتماعی طور پر عصمتدری کی ہے پولس کے مطابق متاثرہ اپنے ماما کے گھر سے کسی کام کے سلسلے میں جا رہی تھی کہ دو لوگوں نے اسے دبوچ لیا اور پاس کے کھیت میں لے گئے، وہاں پہلے ہی سے موجود 5 لوگوں نے بھی لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنایا۔
اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے معاملے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، تازہ معاملہ بلند شہر کے جہاگيراباد میں سامنے آیا ہے، جہاں 7 لوگوں نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کیا، بتایا جارہا ہے کہ لڑکی اپنے نانیہال میں گرمی کی چھٹیاں منانے گئی تھی۔مت متاثرہ نے پولس کو بتایا کہ وہ اپنے ماما کے گھر سے کسی کام کے سلسلے میں جا رہی تھی کہ دو لوگوں نے اسے دبوچ لیا اور پاس کے کھیت میں لے گئے، وہاں پہلے ہی سے موجود 5 لوگوں نے بھی لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنایا۔ یہی نہیں ملزمان نے گینگ ریپ کے واقعہ کا ویڈیو بھی بنایا اور کسی سے ذکر نہ کرنے کی دھمکی دی، واردات کو انجام دینے کے بعد لڑکی کو ملزمان کھیت میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے، اہل خانہ نے لڑکی کو دوسرے دن کھیت میں بیہوشی کی حالت میں پایا۔ اس کے بعد لڑکی کواسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اس معاملے میں ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے، بلند شہر کے ایس پی رئیس اختر نے بتایا کہ کیس درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔