جمعرات, مئی 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی میں اضافہ کا فیصلہ ملتوی

Rubina by Rubina
جنوری 1, 2022
in بھارت
0 0
0
ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی میں اضافہ کا فیصلہ ملتوی
79
SHARES
123
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پورے ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی جانب سے شدید مخالفت اور متعدد ریاستوں کی جانب سے سخت اعتراض کے بعد اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی کی شرح ۵؍فیصد سے بڑھا کر ۱۲؍فیصد کرنےکا اپنا ارادہ ملتوی کردیا ہے۔ اب یکم جنوری ۲۰۲۲ءسے یہ اضافہ نافذ نہیں ہو گا بلکہ اس سلسلے میں ریاستوں کے وزرائے خزانہ کے تشکیل شدہ گروپ کی سفارشات پر آئندہ اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا مگر ممکنہ طور پر آئندہ اجلاس میں بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوگا کیوں کہ ریاستوں نے اس پر سخت اعتراض کیا ہے۔ اس سے قبل مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں یہ فیصلہ یہاں ہو نے والی کونسل کی ۴۶؍ویں میٹنگ میں کیا گیا۔ کپڑے کو جی ایس ٹی کے ۱۲؍ فیصد زمرے میں رکھنے کے اشارے پر حال ہی میں کئی ریاستوں اور صنعتی تنظیموں کے احتجاج کی وجہ سے کونسل کی یہ میٹنگ بلائی گئی تھی۔میٹنگ کے بعد وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے صحافیوں کو بتایا کہ کپڑوں پر جی ایس ٹی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور کونسل کی ستمبر میں لکھنؤ میں ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا فیصلہ یکم جنوری یعنی آج سے نافذ نہیں کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ جی ایس ٹی میں اضافہ کی مخالفت دہلی ، مغربی بنگال،تمل ناڈو ، مہاراشٹر اور راجستھان کی جانب سے کھل کر کی گئی تھی جبکہ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ سے محض چند روز قبل گجرات حکومت کی جانب سے بھی وزارت خزانہ کو خط لکھ کر مخالفت کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اس قدم کی وجہ سے گجرات کی پوری ٹیکسٹائل انڈسٹری سخت ناراض ہے۔ وزیر خزانہ نے اپنی پریس کانفرنس میں گجرات کا ذکر تو کیا لیکن دیگر ریاستوں کی مخالفت کی بات نہیں کی جبکہ دہلی کی جانب سے منیش سسودیا بالکل واضح کرچکے تھے کہ اس قدم کی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی اور اسے کم از کم دہلی میں نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مغربی بنگال کےسابق وزیر خزانہ مدن مترا بھی کہہ چکے تھے کہ بنگال جیسی غریب ریاست کے لئے یہ قدم انتہائی نقصاندہ ثابت ہو گا۔ اس لئے وزیر خزانہ کو اس پر دوبارہ غور کرنا چاہئے۔
ان تمام مخالفتوں کے دررمیان وزیر مالیات سیتا رمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ ۲۰۱۹ء سے زیر غور ہے اور ٹیکسٹائل سمیت ۱۰؍ مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح کو معقول بنانے کے لئے ریاستوں کے وزرائے خزانہ کے تشکیل کردہ گروپ کی سفارشات پر یہ فیصلہ کیا جانے والا تھا لیکن اب اسے مزید ملتوی کردیاگیا ہے۔ ان میں سے کچھ پراڈکٹس پر یہ اضافہ فوری طور پر نافذ کیا گیا تھا اور کپڑوں کی قیمتوں میں اضافے جیسے کچھ فیصلوں کو یکم جنوری ۲۰۲۲ءسے نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے بعد کچھ ریاستوں اور کئی صنعتی تنظیموں نے اس کے خلاف احتجاج شروع کر دیا تھا جس کے پیش نظر کونسل کی ہنگامی میٹنگ بلائی گئی اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اب وزرائے خزانہ کا گروپ دوبارہ کپڑے سمیت۱۰؍ مصنوعات پر جی ایس ٹی کو معقول بنانے پر غور کرے گا اور فروری تک اپنی رپورٹ پیش کرے گا، جسے سبھی ریاستوں کے وزرائے خزانہ کو بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد کونسل کا اجلاس فروری کے آخر یا مارچ میں ہوگا جس میں اس تعلق سے فیصلہ کیا جائے گا۔

 

Previous Post

نئے سال کے موقع پر کووند نے اہل وطن کو نیک خواہشات دیں

Next Post

یوپی: اب پشپ راج جین اور یعقوب پرفیوم پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

Next Post
یوپی: اب پشپ راج جین اور یعقوب پرفیوم پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

یوپی: اب پشپ راج جین اور یعقوب پرفیوم پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist