جمعرات, مئی 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

یوپی: اب پشپ راج جین اور یعقوب پرفیوم پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

Rubina by Rubina
جنوری 1, 2022
in بھارت
0 0
0
یوپی: اب پشپ راج جین اور یعقوب پرفیوم پر انکم ٹیکس کا چھاپہ
123
SHARES
111
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

محکمہ انکم ٹیکس نے اب یوپی کے ایک اور بڑے عطر کاروباری اور سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی کے یہاں جمعہ کی صبح چھاپے مارے۔قانون ساز کونسل کے رکن پشپ راج جین عرف پمپی جین اورعطر کے تاجر فیضان ملک کے گھر اور تجارتی اداروں پر چھاپے مارے گئے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیموں نے یہ کارروائی صبح سوا ساتبجے شروع کی اور خبر لکھے جانے تک کچھ جگہوں پر کارروائی جاری تھی۔ کانپور کے علاوہ قنوج، ہاتھرس، لکھنؤ، دہلی اور ممبئی میں ۳۵؍ مقامات پر ایک ساتھ چھاپے مارے گئے۔کانپور میں آنند پوری کے رہنے والے پمپی جین کے بہنوئی ڈاکٹر انوپ جین کے گھر اور اداروں پر بھی کارروائی کی گئی ۔ انکم ٹیکس حکام پمپی جین سے قنوج میں ان کے گھر پر بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی پشپ راج جین کے گھر پر آئی ٹی کی ریڈ ایسے وقت میں ہورہی ہے، جب ایس پی صدر اکھلیش یادو خود قنوج میں ہیں۔ پشپ راج جین کے مسئلے پر اکھلیش یادو پریس کانفرنس کرنے والے تھے مگر سرچ آپریشن کے بعد انہوں نے اسے موخر کردیا تھا ۔ دراصل، پیوش جین کے گھر ملے کروڑوں روپوں کے بعد سے ہی پشپ راج جین چرچا میں تھے۔ جب پیوش جین کے ساتھ پشپ راج جین کا نام سامنے آیا تھا تو انہوں نے خود کہا تھا کہ ان کا پیوش جین کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ دونوں کا نام ایک ساتھ اُچھلنے کی وجہ یہ تھی کہ دونوں کا نام تقریباً ایک جیسا ہے ، دونوں کے نام میں جین ہے،دونوں کابزنس بھی ایک جیسا ہے اور دونوں کا گھر ایک ہی گلی میں ہے ۔
دوسری جانب ایس محمد ایوب محمد یعقوب فرم کے مالک فیضان ملک کے گھر، کارخانہ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ فیضان ملک بھی عطر بناتے ہیں۔ ان کا گھر اور فیکٹر ی قنوج کے منڈئی محلہ میں ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ نے قنوج میں جہاں ۱۳؍ اداروں پر چھاپہ مارے ہیں وہیں کانپور میں ان کے بہنوئی کی رہائش اور اداروں کے علاوہ پانچ اور اداروں پر چھاپے مارے ہیں۔ پمپی جین کے ایم ایل سی ہونے کی وجہ سے انکم ٹیکس افسران نے اپنے ساتھ پی اے سی کے ۱۰۰؍ جوانوں کو بھی رکھا تھا ۔ کانپور اور قنوج میں چھاپوں میں تقریباً ۱۷۵؍ انکم ٹیکس افسر شامل ہیں۔
اس معاملے میںسماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرت کرنے والوں کو بھائی چارہ کی خوشبو برداشت نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہر الیکشن سے قبل سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کرتی ہے اور ابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے بلکہ ان ایجنسیوں نے بھی بی جے پی سے اتحاد کرلیا ہے۔ اکھلیش کے مطابق سماجوادی عطر بنانے والے کی تلاش میں انہوں نے اپنے ہی ساتھی پیوش جین پر چھاپہ ماری کردی تھی ، جس میں ان کے کئی ساتھی زد میں آگئے ، اب اس کی شرمندگی مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ بی جے پی کی ڈیجیٹل ٹیم اصل جین کی پہچان نہیں کرسکی تھی ۔

Previous Post

ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی میں اضافہ کا فیصلہ ملتوی

Next Post

یوپی:اسکولی بچوں کو دلایا گیا ہندو راشٹر بنانے کا حلف

Next Post
یوپی:اسکولی بچوں کو دلایا گیا ہندو راشٹر بنانے کا حلف

یوپی:اسکولی بچوں کو دلایا گیا ہندو راشٹر بنانے کا حلف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist