بدھ, مئی 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

قرآن کریم کی صحیح تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ضروری: عارف محمد خان

Rubina by Rubina
دسمبر 12, 2021
in بھارت, تعلیم
0 0
0
قرآن کریم کی صحیح تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ضروری: عارف محمد خان
9
SHARES
108
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

محمد غفران آفریدی
نئی دہلی : مسلم راشٹریہ منچ نے اپنی نوعیت کا ایک پروگرام آج دہشت گردی کے تعلق سے رکھا، جس میںخاص طور سے مرکزی ارتکاز افغانستان پرتھا کہ افغانستان میں جو طالبان کی سرکار آئی ہے ، وہ دنیا کے لیے کتنی فائدہ مند ہے اورکتنی نقصان دہ ہے اوراس تناظر سے بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ ہندوستان کے لیے کتنی سودمندثابت ہو سکتی ہے،چونکہ اس کے پہلے ہی سے اشارے ملتے رہے ہیں اور دنیا نے اسے قبول بھی نہیں کیا ہے،اس تناظر میں عالمی پیمانے پرانڈیا ہیبیٹیٹ سینٹر کے اسٹین آڈیٹوریم میںایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس میںآر ایس ایس کے سینئر لیڈر اور مسلم راشٹریہ منچ کے چیف ڈاکٹر اندریش کمار،کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان ،مرکزی وزیر مملکت میجر جنرل وی کے سنگھ، سابق مرکزی وزیر پرکاش جائوڈیکر،کل ہند ائمہ مساجد تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر امام عمیر احمد الیاسی ،سوامی چندا نند سرسوتی مہاراج ،کشمیر یو نیورسٹی کے چانسلر پروفیسر طلعت احمد،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور،ڈاکٹر خواجہ افتخار احمد، شیعہ رہنمامولانا سید کوکب مجتبیٰ، سپریم کورٹ آف انڈیا کی وکیل مونیکا اروڑا،ایڈیٹر پرفل کیتکر، نائلہ قادری بلوچ ودیگر نے’عالمی دہشت گردی کے تناظر میں بنیاد پرستی کی تقسیم کی لکیر‘،’ابھرتی ہوئی دہشت گردی سے انسانی حقوق کا بحران‘، ’افغانستان کے موجودہ بحران میں عالمی اداروںاوربڑی طاقتوںکاکردار‘،’انسانی اقدار، امن و سلامتی کے مسائل‘، ’مستقبل کے لیے وژن: دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں‘، کے عنوان پراپنے اپنے خطابات پیش کئے۔
دیش پریم پرتھم،دیش پریم سدیو ‘کے بینر تلے منعقدہ اس پروگرام میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے واضح طور پر کہاکہ ’ اگردہشت گرد قرآن شریف کا مطالعہ کر لیں تو وہ دہشت گردی نہیںکریں گے‘،اسی لئے قرآن کریم کی صحیح تعلیمات پرعمل پیراہوناضروری ہے‘ ۔عارف محمد خان نے یہ بھی کہاکہ ’جوکام اللہ تعالیٰ کا تھا ، وہ بندوں نے لے لیاہے ، جب اللہ نے نہیں چاہا کہ پوری دنیاکے لوگ مسلمان ہوجائیں تو ہم کیوں ایسی خواہش دل میں پالتے ہیں، ہم کیوں زور وزبردستی کرتے ہیں کہ وہ اسلام قبول کرے،اور وہیں اپنی بات پرعمل کرانے کے لیے بندوقیں اٹھاتے ہیں، سر قلم کرتے ہیںاورجہاد کے نام پر اسلام کو بد نام کرتے ہیں، یہ سب اسلام کے نقطۂ نظر سے قطعی جائز نہیں ہے‘۔ آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اور مسلم راشٹریہ منچ کے چیف ڈاکٹر اندریش کمار نے کہاکہ’ 1947میں کچھ مسلمان حب الوطنی کی مخالفت کر کے پاکستان گئے ، انہیںآج تک پاکستانی درجہ نہیں ملاہے ، وہ مہاجر کہلاتے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہاکہ ’ سب کہتے ہیںکہ اقلیتوں کا تحفظ ضروری ہے ، مگر پاکستان اور بنگلہ دیش میں خود مسلم اقلیتوں احمدیہ ، بوہرہ اور شیعہ وغیرہ ظلم کے شکار ہیں اور غیر مسلم کا تو برا حال ہے‘ ۔میجر جنرل وی کے سنگھ نے کہاکہ’ جہاد کا مقصدتشددکرنانہیںہے،مگر مسلم سماج میں دارالحرب اور دار الاسلام کے نام سے تقسیم کررکھی ہے ،مذہبوں کے نام پر دراریں آج سے نہیں برسوں سے چلی آرہی ہیں‘ ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’ دہشت گردی کے خلاف بڑے پیمانے پرکھلے منچ پرپہلی بار مسلمانوںنے اپنا احتجاج درج کرایاہے‘۔ چدانند سرسوتی مہاراج نے کہاکہ’ لوگ غلط راہ اختیار کر لیتے ہیں، کیونکہ لوگوں کو غلط کو غلط بتا نے والا کوئی نہیں ہے ،بلکہ غلط کو صحیح بتا نے والے لوگ مل جاتے ہیں اور یہ بھی بات ہے کہ ہم ’قصاب‘ سے بات شروع کرتے ہیں ،جبکہ ہمیں ’اے پی جے عبد الکلام‘ سے بھی بات شروع کر نی چاہئے‘ ۔ الحاج شیخ امام عمیر احمد الیاسی نے اپنی گفتگومیں کہاکہ ’ مذہب اسلام نے ہمیشہ امن وامان اور انسانیت کی تعلیمات کو عام کر نے پر زور دیا ہے ، مگر افسوس کچھ لوگوں کے بہکاوے میں آکر کچھ لوگ غلط راستے پر چل دیتے ہیں جس سے اسلام کی شبیہ داغدار ہوتی ہے‘۔ مذکورہ سمینار میںجامعہ ملیہ اسلامیہ ، علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی ، جا معہ ہمدرد،مولانا آزادنیشنل یو نیورسٹی ،سینٹرل یو نیورسٹی کشمیر، دہلی یو نیورسٹی ودیگراداروں سے وابستہ طلباواساتذہ اور معروف غیر سرکاری تنظیموں سے جڑے کارکنان کے علاوہ ہندوستان کی اہم شخصیات نے شر کت کی۔سمینار کو کامیاب بنا نے میںقومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وی سی پروفیسر نجمہ اختر،مولاناآزاد اردو یونیورسٹی کے سابق چانسلرڈاکٹر فیروز بخت احمد، ڈی یو کے اردو محکمہ کے ہیڈ پروفیسر ارتضیٰ کریم،جے ایم آئی کے سینئر استاد پروفیسرشاہد اختر،محمد افضال، ڈاکٹر عمران چودھری، حافظ محمد صابرین
،مہتاب عالم رضوی ،پروفیسر گیتا سنگھ کے علاوہ مسلم راشٹریہ منچ کے عہدیداران وکارکنان موجود تھے۔تقریب کااختتام قومی ترانہ پرہوا۔

Previous Post

وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، بٹ کوئن کو لے کر کیا گیا ٹوئٹ

Next Post

’کام کرنے والی‘ حکومت اور ’قینچی جیوی‘ حکومت میں واضح فرق:اکھلیش

Next Post
’کام کرنے والی‘ حکومت اور ’قینچی جیوی‘ حکومت میں واضح فرق:اکھلیش

’کام کرنے والی‘ حکومت اور ’قینچی جیوی‘ حکومت میں واضح فرق:اکھلیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist