­
مودی کا قوم کے نام خطاب: 22 مارچ کو ملک کے تمام باشندگان ’ جنتا کرفیو ‘ کا اہتمام کریں -
اتوار, مئی 25, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

مودی کا قوم کے نام خطاب: 22 مارچ کو ملک کے تمام باشندگان ’ جنتا کرفیو ‘ کا اہتمام کریں

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
مارچ 19, 2020
in بھارت
0 0
0
modi

modi

0
SHARES
30
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دہلی: دنیا بھر میں قہر بن کر ٹوٹے کورونا وائرس (کووڈ 19) کے بحران کے درمیان جمعرات کےنئی  روز وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا بحران کے سنگین دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران نے پوری دنیا کے لوگوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ 

یہاں تک کہ پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے دوران بھی اتنے سارے ممالک متاثر نہیں ہوئے، جتنے کورونا سے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ میں ہندوستان کے عوام نے بھی کورونا کے خلاف بھرپور مقابلہ کیا ہے اور تمام ممالک نے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ہم آرام کی صورت حال میں ہیں اور سنجیدگی سے نہیں سوچ رہے ہیں، جوکہ غلط ہے۔ ہر ملک کے شہریوں کے لئے چوکس رہنا ضروری ہے۔ کچھ نہیں ہوگا، یہ سوچنا ہمیں بند کرنا ہوگا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ جن ممالک میں اس کا اثر بہت زیادہ ہے،

وہاں ابتداء میں سب کچھ ٹھیک تھا لیکن بعد میں اچانک اس نے وبا کی شکل اختیار کر لی۔ کورونا کا یہ بحران عام بات نہیں ہے۔ ابھی تک اس کا کوئی علاج متعارف نہیں ہوا ہے۔ یہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، تو یہ سوچنا کہ ہندوستان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، غلط ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ اس وائرس سے لڑنے کے لئے عزم اور تحمل کی ضرورت ہے۔

ملک کے 130 کروڑ شہریوں کو اس عزم کا اظہار کرنا ہوگا کہ بحیثیت شہری ہم اپنا فرض ادا کریں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا ہے۔ عہد کرنا ہوگا کہ ہم انفیکشن سے بچیں گے اور دوسروں کو بھی بچائیں گے۔ وبائی مرض کے وقت اس ’منتر‘ پر عمل پیرا ہونا پڑتا ہے کہ ’ہم صحتمند، تو جگ صحتمند۔‘‘

سعودی عرب میں جمعہ اور با جماعت نماز پنجگانہ پر پابندی۔سپریم علماء کونسل نے اسے شریعت کے مطابق بتایا

انہوں نے کہا کہ دوسری لازمی بات صبر و تحمل سے کام لینے کی ہے۔ اس کے لئے ہجوم سے بچنا اور گھر سے نکلنے سے گریز کرنا ہے۔ سول ڈسٹنس یعنی سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہوگا۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ٹھیک ہیں، آپ یوں ہی گھوم سکتے ہیں اور آپ کو کچھ نہیں ہوگا، تو یہ غلط ہے۔ آپ صرف ضروری کاموں کے لئے ہی گھر سے باہر نکلیں اور زیادہ سے زیادہ وقت گھر سے ہی کام کریں۔ تقاریب سے بھی دور رہیں۔

اعظم نے کہا کہ جن لوگوں کو اس بیماری سے متاثر ہونے کا تھوڑا سا بھی امکان ہے وہ خود کو الگ تھلگ کر لیں۔ خاص طور پر عمر رسیدہ شہریوں سے گھر سے باہر نہ جانے کی اپیل ہے۔

 

پی ایم مودی نے کہا کہ پرانے زمانے میں جنگ کے دوران مکمل طور پر بلیک آؤٹ کا نفاذ کر دیا جاتا تھا۔ گھر سے نکلنا بند ہو جاتا تھا، یہاں تک کہ گھروں کی لائٹس بھی بند کر دی جاتی تھیں۔ آج بھی جنگ جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ’عوامی کرفیو‘ کے اہتمام کی ضرورت ہے۔ لہذا، سبھی کو 22 مارچ کی صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک عوامی کرفیو پر عمل کرنا ہوگا۔ اس کے تحت گھر سے باہر نہ نکلیں، سوسائٹی میں جمع نہ ہوں، تاہم جن لوگوں کا گھر سے نکلنا نہایت ضروری ہے، وہ صرف باہر نکلیں۔

اعظم مودی نے ریاستی حکومتوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ عوامی کرفیو کو یقینی بنائیں۔ این سی سی، مذہبی تنظیموں وغیرہ سے گزارش کی ہے کہ اب سے اتوار تک لوگوں کو کرفیو کے بارے میں آگاہ کریں۔ اگر آپ چاہیں تو کم از کم 10 لوگوں کو آپ کال کر کے اس کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔

Tags: pm modiبھارت
Previous Post

سعودی عرب میں جمعہ اور با جماعت نماز پنجگانہ پر پابندی۔سپریم علماء کونسل نے اسے شریعت کے مطابق بتایا

Next Post

کورونا سے ڈر نہیں، سیاہ قوانین ہٹائے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا: سبزی باغ مظاہرین

Next Post
کورونا سے ڈر نہیں، سیاہ قوانین ہٹائے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا: سبزی باغ مظاہرین

کورونا سے ڈر نہیں، سیاہ قوانین ہٹائے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا: سبزی باغ مظاہرین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -