جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

مئو میں مظاہرین کے خلاف یوپی پولیس کا کریک ڈاؤن، 110 لوگوں کی تصاویر جاری کرکے شناخت بتانے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
دسمبر 26, 2019
in بھارت
0 0
0
مئو میں مظاہرین کے خلاف یوپی پولیس کا کریک ڈاؤن، 110 لوگوں کی تصاویر جاری کرکے شناخت بتانے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا
0
SHARES
44
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مئو پولیس نے 110 مظاہرین کی ایک تصویر جاری کی ہے ۔ جس میں انہیں پہچان کر انکا نام پتہ بتائے جانے پر انہیں انعام سے نوازا جائے گا اور نام پتہ بتائے جانے والوں کو پوشیدہ رکھا جائگا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق گذشتہ 16 دسمبر کو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں مئو کے نوجوانوں و طلباء کے مظاہرے کے دوران ہوئے ہنگامے کے بعد پولیس ذریعہ لگائے گئے الزامات کے مطابق مظاہرہ کر رہے لوگوں کے ذریعہ تھانہ دکھن ٹولہ کے اندر اور میرزاہدی چوک میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کے بعد آگ زنی کرنے والے مظاہرین کے خلاف کارروائی کے لئے فوٹو جاری کیا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی اور ویڈیو فوٹیج کی ذریعہ سے مشتعل مظاہرین کی تصویر جاری کرنے کا دعوی کیا ہے.
گذشتہ کچھ روز پہلے قریب 2بجے شہر کے کچھ نوجوان صدر چوک پر جمع ہوکر CABو NRCکے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مظاہرہ کر رہے تھے۔
مظاہرہ کی خبر ملتے ہی موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے انھیں سمجھانے بجھانے کی کوششیں کرنے لگی۔ادھر حالات کو قابو میں کرنے کی کوششیں جاری تھیں کہ شہر کے مرزاہادی پورہ میں مظاہرے شروع ہوگئے اور عوام کے ایک جم غفیر نے حکومت کی تاناشاہی اور ملک کے وزیرداخلہ امت شاہ،وزیراعظم نریندر مودی اورریاست کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے متنازع بل کو واپس لینے کا حکومت سے مطالبہ شروع کردیا۔مذکورہ مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے مرزاہادی پورہ چوک سے صدر چوک کی طرف روانہ ہوئے اور اورنگ آباد ہوتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے کہ صدر چوک کی جانب سے آرہے مظاہرین بھی ان میں شامل ہوگئے جس کے بعد ان کے مظاہروں میں کافی جوش پیدا ہوگیا۔

اچانک ہوئے اس مظاہرہ سے جہاں شہر میں جام لگ گیا وہیں مختلف کاموں سے گھروں سے نکلے ہوئے مردخواتین اور بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،وہیں کسی حادثہ کے خوف سے شہر کی دوکانیں بھی بند ہونا شروع ہوگئیں۔

موقع پر پہنچی پولیس مظاہرین کو سمجھانے بجھانے کی کوششیں کرنے لگی۔موقع پر سی او سٹی، ایس پی اور دیگر اعلی افسران بھی پہنچ گئے ساتھ ہی کثیر تعداد میں پولیس فورس بھی تعینات کردی گئی جس کے بعد حالات کو قابو میں کرنے کی کوششیں کی جانے لگیں۔وہیں شام قریب 5بجے اچانک کچھ لوگوں نے مرزاہادی پورہ میں نعرہ بازی شروع کردی اور وہاں پہنچی پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے بعد پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج کردی گئی،جس سے مشتعل لوگوں کے ذریعہ تھانہ دکھن ٹولہ پر پتھراؤ کیا جانے لگا وہیں موقع سے گزررہی دو سرکاری بسوں کو روک اس کے شیشے بھی توڑ دیے گئے جس سے حالات کشیدہ ہوگئے،

بسوں میں سوار مسافروں میں سے کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔مظاہرین کے اشتعال اور پتھراؤ کو دیکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے گولے پھینکنے شروع کردیے گئے جس سے موقع پرافراتفری مچ گئی،وہیں کچھ لوگوں کے ذریعہ موقع پر موجود کچھ صحافیوں کی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا،جس کے بعد پولیس انتظامیہ بھی مشتعل ہوگئی اور مظاہرین پر لاٹھیاں برساتے ہوئے آنسوگیس کے گولے چھوڑنے شروع کردیے۔حالات بے قابو ہوتے دیکھ کر ایس پی، سی او سٹی و دیگر اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔ اور حساس ترین علاقوں میں فورس تعینات کردی گئی۔

اور باقاعدہ دفعہ 144نافذ کردی گئی لیکن پھر بھی لوگوں کے اندر ڈر اور غصہ کے ملے جلے اثرات پائے گئے اور لوگ جگہ جگہ گلیوں،محلوں میں کھڑے ہوکر مذکورہ حالات پر تبادلہئ خیالات کرتے ہوئے نظر آئے اورمظاہرہ میں شامل ان شرپسندوں کوکوستے ہوئے شہر کے بگڑے ہوئے حالات کا ذمہ دار قرار دیا۔کچھ لوگوں کے ذریعہ یہ بھی بتایا گیا کہ بسوں کو توڑنے،

پتھراؤ کرنے والے اور گاڑیوں کو جلانے والے مظاہرین شہر کے نہیں تھے اور نہ ہی کوئی انھیں پہچانتا تھا،موقع پر انھیں اس سے باز رکھنے کی کوشش بھی کی گئی تھی لیکن وہ لوگ نہیں مانے اور بس کے شیشے کو توڑ نے لگے۔بتایاگیا کہ ان میں سے کچھ لوگوں کے منہ سے شراب کی بو بھی آرہی تھی جس سے ہمیں شبہ ہے کہ وہ لوگ شہر میں فساد پیدا کرنے کی نیت سے ہی آئے تھے اور کسی طرح مظاہرہ میں شامل ہوگئے اور پتھراؤ شروع کردیا جس سے شہر کے حالات انتہائی خراب ہوگئے۔

Tags: اتر پردیشبھارتیوگی حکومت
Previous Post

امت شاہ نے خود ہی اپنے بیان کو غلط ٹھہرایا، انٹرویو میں کہا این آر سی اور این پی آر کا آپس میں کوئی تعلق نہیں

Next Post

شہریت ترمیمی ایکٹ : جامعہ کے طلبا کی لڑائی آئین اور ملک کو بچانے کی لڑائی ہے

Next Post
شہریت ترمیمی ایکٹ : جامعہ کے طلبا کی لڑائی آئین اور ملک کو بچانے کی لڑائی ہے

شہریت ترمیمی ایکٹ : جامعہ کے طلبا کی لڑائی آئین اور ملک کو بچانے کی لڑائی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist