اتوار, جون 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

اجودھیا تنازع پر سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کئی ساری خامیاں ۔ معاملہ کی مکمل وضاحت کیلئے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنا ضروری :ایڈوکیٹ راجیودھون

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
نومبر 11, 2019
in بھارت, سیاست
0 0
0
اجودھیا تنازع پر سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کئی ساری خامیاں ۔ معاملہ کی مکمل وضاحت کیلئے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنا ضروری :ایڈوکیٹ راجیودھون
0
SHARES
38
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی
بابری مسجد مقدمہ کی جنگ ہم محض زمین کے ٹکرے کیلئے نہیں لڑرہے تھے بلکہ سیکولرزم اور آئین کے تحفظ کی جنگ لڑرہے تھے اس لئے ہم ابھی بھی اپنے موقف پر قائم ہیں کہ ریو وپٹیشن دائر کریں گے تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جو خامیاں موجود ہیں اس کی اصلاح ہوسکے ۔ ا

ن خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے سکریٹری اور بابری مسجد کیس کے وکیل ایڈوکیٹ ظفر یاب جیلانی نے ملت ٹائمزسے بات کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ ہماری ذاتی رائی ہے کہ نظر ثانی کی اپیل دائر ہونی چاہیئے ،حتمی فیصلہ 17نومبر کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کی مجلس عاملہ میں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں ہمارے مقدمہ کی پیروی کرنے والے ڈاکٹر راجیود ھون سے پورے معاملے میں ہماری تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور انہوں نے یہی کہاہے کہ ریویو پٹیشن دائر ہونی چاہیئے کہ تاکہ جو کچھ خامیاں رہ گئی ہے اس کی اصلاح ہو ۔
ایڈوکیٹ ظفر یاب جیلانی سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ سپریم کورٹ نے ہمارے کئی سارے دعوی کو تسلیم کیا ہے اور ہندﺅوں کو دعوی کو مسترد کیا ہے جیسے سپریم کورٹ نے ماناہے کہ مندر توڑ کی مسجد نہیں بنائی گئی تھی ۔ وہاں 1528 سے ہی مسجد ۔ 1949 تک نماز ہوتی رہی ہے ،

دسمبر 1949 میں وہاں مورتی رکھی گئی تھی رام پرکٹ نہیں ہوئے تھے ۔اس کے علاوہ  نے مسجد کی شہادت کو بھی غیر آئینی بتایاہے اور دیگرعبادت گاہوں کے سلسلے میں 1991 کے ایکٹ کو سختی سے نافذ کرنے کا حکم دیاہے یہ تمام چیزیں ہمارے حق میں ہے اور اسی کی بنیاد پر ہم چاہتے ہیں کہ نظر ثانی کی درخواست دائر ہونی چاہیئے کہ جب یہ سارے دلائل درست ہیں تو پھر ملکیت مسلمانوں کی کیوں نہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سنی وقف بورڈ یا کسی اور فریق کے انکار کرنے سے مقدمہ پر فرق نہیں پڑسکتاہے ، ہمارے پاس اور بھی فریق ہیں اور بورڈ کی عاملہ فیصلہ کرے گی کہ ریویو پٹیشن کے بارے میں ۔ دوسری جگہ بابری مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ ایکڑ زمین کی پیشکش پر ایڈوکیٹ ظفر یابی جیلانی نے کہاکہ اب تک یہی موقف رہاہے کہ مسجد کی کہیں اور نہیں بنائی جاسکتی ہے لیکن اب اس صورت حال کے بارے میں بھی بورڈ کی مجلس عاملہ میں ہی فیصلہ ہوگا کہ کیا کرنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مسجد ،مندر اور زمینوں کا ریکاڈ انگریزوں کے بعد ہندوستان میں شروع ہواہے اور یہ سارے ریکاڈ ہمارے پاس تھے ،سپریم کورٹ نے ہمارے قبضے کا اعتراف بھی کیا ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کیسے ہماری ملکیت مسترد کرکے رام مندر بنانے کیلئے وہ جگہ دے دی ہے اس کی وضاحت کیلئے ریویو پٹیشن دائر کرنا ضروری ہے تاکہ آئند ہ کیلئے معاملہ مزید واضح ہوسکے ۔ملت ٹائمز نے جب ظفر یاب جیلانی سے یہ سوال کیا کہ کیاآپ مانتے ہیں کہ فیصلہ آستھاکی بنیاد پر آیاہے تو انہوں نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں اور ابھی فیصلہ پڑھ رہے ہیں ۔

{ملت ٹائمز}

Tags: اتر پردیشبابری مسجدبھارتیوگی حکومت
Previous Post

ریویو پٹیشن دائر کرنے سے سنی سینٹرل وقف بورڈ کا انکار

Next Post

بھارت: کابینہ کی تجویز پر صدر نے مہاراشٹرا کو مرکز کی حکمرانی میں دے دیا

Next Post
بھارت: کابینہ کی تجویز پر صدر نے مہاراشٹرا کو مرکز کی حکمرانی میں دے دیا

بھارت: کابینہ کی تجویز پر صدر نے مہاراشٹرا کو مرکز کی حکمرانی میں دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist