اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home سیاست

معاشی بحران پر شیو سینا نے مودی حکومت سے پوچھا سوال : اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی؟

Agha Khursheed Khan by Agha Khursheed Khan
اکتوبر 28, 2019
in سیاست
0 0
0
معاشی بحران پر شیو سینا نے مودی حکومت سے پوچھا سوال : اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی؟
0
SHARES
95
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مہاراشٹر میں حکومت بنانے سے متعلق بی جے پی – شیو سینا کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ مہاراشٹر این ڈی اے میں شامل شیو سینا اقتدار میں برابر کی شراکت داری مانگ رہی ہے، وہیں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہہ دیا ہے کہ بی جےپی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے اور مستحکم حکومت وہی دے گی۔ اسی درمیان شیو سینا نے اپنے ترجمان ’سامنا‘ کے ذریعہ مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ شیو سینا نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بینکوں کا دیوالہ نکلنے، عوام کی جیب کے ساتھ سرکاری تجوری بھی خالی ہونے کا تذکرہ کیا ہے اور بی جے پی سے سوال بھی قائم کیا ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر اسمبلی کے لیے دونوں پارٹیوں نے ساتھ میں انتخاب لڑا تھا۔ بی جے پی-شیو سینا اتحاد کو اکثریت بھی مل گئی ہے، لیکن حکومت میں شراکت داری کو لے کر دونوں کے درمیان نااتفاقی ہے۔ ایسے میں سامنا میں کی گئی تنقید کافی اہم تصور کی جا رہی ہے۔ شیو سینا کے ترجمان ’سامنا‘ میں لکھا گیا ہے کہ کسانوں، زراعت کرنے والوں کے حصے میں تنخواہ، بونس کی خوشی نہیں۔ مرکز کی مائی-باپ سرکار کہتی ہے کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کریں گے۔ قدرتی آفات سے لاگت جتنی بھی آمدنی نہیں، لیکن اس پر کوئی مناسب طریقہ نہیں بتایا جاتا ہے۔ ملک معاشی بحران سے نبرد آزما ہے۔ بازار میں سناٹا ہے اور بحران کی وجہ سے خریداری میں 30 سے 40 فیصد کی کمی آئی ہے۔ نوٹ بندی، جی ایس ٹی سے معاشی حالات دن بہ دن بدتر ہو رہے ہیں۔ کارخانے خطرے میں ہیں، صنعتیں بند ہیں اور کوئی نیا روزگار بھی نہیں پیدا ہو رہا۔

شیو سینا نے ’سامنا‘ میں مزید لکھا ہے کہ ’’بینکوں کا دیوالہ، عوام کی جیب کے ساتھ سرکاری تجوری بھی خالی، ریزرو بینک سے محفوظ رقم نکالنے کی غیر اخلاقیت، ہمارے جمع سونے کو توڑنا چاہتا ہے ریزرو بینک، معاشی سیکٹر میں دیوالی کا ماحول نہیں دکھ رہا، ان لائن شاپنگ سے غیر ملکی کمپنیوں کے خزانے بھر رہے ہیں، دیوالی کے وقت مہاراشٹر انتخاب میں دھوم دھڑاکا کم، سناٹا زیادہ ہے، ایک ہی سوال گونج رہا ہے، اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی؟

بتا دیں کہ ’’شیو سینا مہاراشٹر میں حکومت بنانے کو لے کر بھی بی جے پی پر حملہ آور ہے۔ شیو سینا بی جے پی کو 50-50 والے فارمولے کی یاد دلا رہی ہے۔ شیو سینا کا مطالبہ ہے کہ بی جے پی ڈھائی-ڈھائی سال والے فارمولے پر تحریری طور پر یقین دہانی کرائے۔ وہیں فڑنویس پورے پانچ سال کے لیے مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ بنے رہنا چاہتے ہیں۔ لیکن شیو سینا کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ اس بار مہاراشٹر حکومت کا کنٹرول اُدھو ٹھاکرے کے پاس رہے گا۔

Tags: بھارتبی جے پیمہاراشٹر
Previous Post

پروفیسر محسن عثمانی آئی او ایس کے آٹھویں لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ کیلئے منتخب

Next Post

انار مزیدار ہونے کے ساتھ آپ کی صحت کیلئے نہایت فائدہ مند

Next Post

انار مزیدار ہونے کے ساتھ آپ کی صحت کیلئے نہایت فائدہ مند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist