بی جے پی کے رکن اسمبلی اور سابق مرکزی وزیر اور بسانگوڑا پاٹل یتنال کا ایک متنازع ویڈیو سامنے آیا ہے جسمیں وہ که رہے ہیں کہ وہ صرف ہندووں کے ووٹ سے جیتے ہیں کسی مسلمان نے انھ ووٹ نہیں دیا ہے اس لئے کوئی بھی برقع اور ٹوپی والا انکے دفتر میں نہ داخل ہو .
کرناٹک بی جے پی کے رکن اسمبلی بسانگوڑا پاٹل یتنال نے ایک متنازع بیان دیا ہے۔ بیان میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے کونسلروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ صرف اور صرف ہندوؤں کے لئے کام کریں اور مسلمانوں کا کوئی کام نہ کریں، کیوں کہ انہیں ووٹ ہندوؤں نے ہی دیا ہے۔ اس بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر پھیل رہے ویڈیو میں یتنال کہہ رہے ہیں، ’’میں تمام کونسلروں سے ملا تھا۔ میں نے ان سے کہا کہ وہ صرف ہندوؤں کے لئے کام کریں مسلمانوں کے لئے نہیں، کیوں کہ بیجاپور میں ہندوؤں نے ہی میرے حق میں ووٹ ڈالا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’میں نے شروع میں ہی مسلمانوں کو منع کر دیا تھا۔ میں نے اپنے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ برقع-ٹوپی والا کوئی شخص میرے دفتر میں نہ آئے اور نہ ہی میرے بغل میں کھڑا ہو۔‘‘ خبروں کے مطابق یتنال نے یہ بیان 4 جون کو ایک تقریب کے دوران دیا۔رکن اسمبلی حال ہی میں اختتام پزیر اسمبلی انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔ کرناٹک میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بننے کے باوجود حکومت سازی نہیں کر پائی اور اس کے رہنماوؤں کو اس کا بڑا ملال ہے۔ بی ایس یدی یورپا کو گورنر نے حلف بھی دلوا دیا تھا لیکن اکثریت حاصل کرنے میں وہ ناکام رہے اور دو دن بعد ہی انہیں استعفیٰ دینا پڑا۔ اس کے بعد کانگریس-جے ڈی ایس نے مل کر حکومت سازی کی اور ایچ ڈی کماراسوامی نے بطور وزیر اعلی حلف لیا۔