ہریانہ کے ضلع پلول میں گاؤں پھلواری کے ماحول میں پچھلے دو مہینوں سے کشیدگی ہے۔پھلواری کے رہنے والے دلت طبقہ کے لوگوں الزاملگایا ہے کہ یہاں گوجر طبقہ کے دو لوگوں نے 21 سالہ ایک دلت نوجوان کی پٹائی کی تھی کیونکہ دلت طالب علم نے مبینہ طور پر ملزمان کے گھر پر کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ معاملہ میں دونوں فریقین کی طرف سے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ایک 21 سالہ دلت نوجوان کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ تقریباً 10 دلت خاندان گاؤں چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور اپنے رشتہ داروں کے یہاں رہنے کو مجبور ہیں۔
۔انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، پہلی ایف آئی آر دلت نوجوان کی طرف سے درج کرائی گئی ہے۔ اس میں تشدد اور ذات کی شناخت کے الفاظ کا استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ دوسری ایف آئی آر گوجر طبقہ کی طرف سے درج کرائی گئی ہے۔ اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے جب اس معاملہ میں صلح کرنے کے لئے ایک مندر میں لوگ اکٹھا ہوئے تو دلتوں نے گوجروں کے ساتھ مار پیٹ کی۔