ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بدھوڑی کیخلاف کارروائی میں تاخیر پر سوال

Rubina by Rubina
ستمبر 26, 2023
in بھارت, سیاست
675 0
0
بدھوڑی کیخلاف کارروائی میں تاخیر پر سوال
675
SHARES
584
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ممبر پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کئی دن گزر جانے کے بعد بھی بی جے پی کے رکن پارلیمان رمیش بدھوڑی کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھربی جے پی لیڈروں کے ان الزامات کی تردید کی کہ انہوں نے ایوان میں وزیراعظم مودی کے خلاف کوئی نازیبا تبصرہ کیا تھا جس کے جواب میں بدھوڑی نے مغلظات بکیں۔ کنور دانش علی نے الزام لگایا کہ رمیش بدھوڑی کے خلاف کارروائی کے بجائے زعفرانی پارٹی ان (دانش) کے خلاف روز اول سے ثبوت پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
’’دشنام طرازی منصوبہ بند معلوم ہوتی ہے‘‘
امروہہ سے بی ایس پی کے رکن پارلیمان دانش علی نے نمائندہ انقلاب سے ایک ملاقات میں کہا کہ وہ پہلے سمجھتے تھے کہ رمیش بدھوڑی نے اس طرح کے بیہودہ الفاظ اچانک ادا کئے، تاہم جس طرح سے بی جے پی کے دیگر اراکین ان کا دفاع کرنے میں جٹ گئے ہیں اس سے واضح ہورہا ہے کہ یہ سب کچھ منصوبہ بند تھا۔انہوںنے مزید کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے وقار کوبچانے کیلئے کھڑے ہوئے تھے،تاہم انہیں زبانی لنچنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
برج بھوشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا
کنور دانش علی نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ خاتون پہلوانوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم بی جے پی لیڈر برج بھوشن بھی انہیں پارلیمانی آداب سکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ دانش علی نے کہا کہ ایک ممبر پارلیمنٹ اور اپوزیشن کے رکن کے طور پر یہ ان کا حق اور ذمہ داری ہے کہ اگر کوئی بات غلط ہے تو وہ اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے گوروکل کے طالب علم نہیں بلکہ ممبر پارلیمنٹ ہیں، ایسے میں جو ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے، اس کو پورا کریں گے۔ دانش علی نے اپنے اس بیان کا اعادہ کیا کہ بی جے پی کے لیڈران پارلیمنٹ کے باہر ان کی ماب لنچنگ کیلئے بیانیہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
اپوزیشن اور عوام کی حمایت پر اظہار تشکر
انہوں نے اپوزیشن لیڈروں ،اپنے حلقہ کے عوام اور ملک بھر سے ملنے والے یکجہتی کے پیغامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ رمیش بدھوڑی کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے دانش علی نے کہا کہ ’’ایوان میں جو کچھ ہوا،وہ پوری دنیا کے سامنے ہے۔‘‘ بی جےپی صدر جے پی نڈا سے بدھوڑی کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’’انہیں بدھوڑی کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ ‘‘دانش علی نے تاہم اس بات پر شبہ ظاہر کیا کہ بی جےپی کوئی کارروائی کریگی۔ا نہوں نے کہا کہ’’ اگر بی جے پی کارروائی کے تعلق سے میں مخلص ہوتی تو انہیں بلاکر کیوں پوچھتی، سب کچھ ریکارڈ پر ہے۔‘‘
بی جےپی کی نیت پر شبہ کااظہار
بی جےپی کی نیت پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے کنوردانش علی نے کہا کہ ’’ایکشن لینے میں تاخیر ہورہی ہے، میرے خلاف شواہد کھود کرنکالے جا رہے ہیں۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتو پیش کرو۔‘‘اس سے قبل اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہ مودی کے خلاف بدکلامی پر بدھوڑی برہم ہوئے تھے، دانش علی نے چبھتا ہوا سوال کیا کہ اگر انہوں نے مودی کے خلاف کوئی بدکلامی کی تھی تو بی جےپی کے دیگر اراکین پارلیمان کا اتنے بے غیرت ہیں کہ صدائے احتجاج بلند کرنے کے بجائے ایوان میں قہقہے لگارہے تھے؟
بدھوڑی کی نڈا سے ملاقات
اپنے مستقبل کے لائحہ عمل پر انہوں نے کہا کہ جو بھی جمہوریت پر یقین رکھتا ہے وہ چاہتا ہے کہ رمیش بدھوڑی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ خیال رہے کہ کانگریس، ٹی ایم سی اور این سی پی کے کئی ارکان نے اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر بدھوڑی کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی درخواست کی ہے۔دوسری طرف بی جے پی جو بدھوڑی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرچکی ہے،اس کے صدر نے پیر کو بدھوڑی سے ملاقات کی۔ سمجھا جارہاہے کہ الزامات میں گھرے رکن پارلیمنٹ اپنا موقف پیش کرنے گئے تھے۔بہرحال نڈا سے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس ملاقات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ خود بڈھوری اس معاملے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کررہے ہیں۔

Previous Post

دہلی: جیولری کے شوروم میں واردات، چوروں نے اڑائے 25 کروڑ کے زیورات

Next Post

منی پور میں دردناک واقعہ، دو طالب علم کا قتل سوشل میڈیا پر وائرل

Next Post
منی پور میں دردناک واقعہ، دو طالب علم کا قتل سوشل میڈیا پر وائرل

منی پور میں دردناک واقعہ، دو طالب علم کا قتل سوشل میڈیا پر وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist