اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

لوک سبھا الیکشن ۲۰۲۴ء میں حکمراں جماعت کو سبق سکھانے کا عہد

Rubina by Rubina
اگست 31, 2023
in بھارت, سیاست
557 0
0
لوک سبھا الیکشن ۲۰۲۴ء میں حکمراں جماعت کو سبق سکھانے کا عہد
768
SHARES
582
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

’ہم دیش بچانے نکلے ہیں ، آؤ ہمارے ساتھ چلو‘ نعرے کے ساتھ اپوزیشن پارٹیوں کے نئے محاذ’ انڈیا ‘کا تعاون کرنے کے لئے’سمرتھن سنکلپ جَن سبھا ‘کا بدھ کی سہ پہر پاٹھک کالج ہال ،واکولہ سانتاکروز مشرق میں سماجی تنظیموں کی جانب سے انعقاد کیا گیا جس میں کئی اہم شخصیات اور معروف سماجی خدمتگاروں نے کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
’’ڈر اور خوف ذہن سے نکالو‘‘
اس پروگرام میںکسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ ’’ساتھیو، ڈر اور خوف نکال دو، جیل جانے اور سنگھرش کیلئے تیار رہئے، اس لئے کہ سنگھرش سے ہی منزل ملتی ہے اور سیاست کیلئے یہی سب سے اہم راستہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھارمک یاتراؤں کی کہیں پابندی نہیں ہے لیکن اس کی آڑ میں جو تماشے کئے گئے ، نوح اور میوات میں جو کچھ ہوا ، اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ستیہ پال ملک کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب
سابق گورنر ستیہ پال ملک نے پلوامہ حادثہ اور ۴۰؍ فوجیوں کی شہادت کا تفصیل سے ذکر کیا اور کہا کہ مودی حکومت نے اس پر پردہ پوشی کی اور انتخاب میں استعمال کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اندیشہ ہے کہ پھر الیکشن سے قبل کہیں رام مندر پر بم نہ پھینکوادیں یا بی جے پی کے کسی لیڈر کو مروادیں یا پھر فساد کروادیں تاکہ الیکشن میں اس کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگ تیار اور چوکنا رہیں کیونکہ بی جے پی اور خاص طور پر مودی الیکشن جیتنے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔
’’دیش کی رکشا ہم کریں گے‘‘
معروف سماجی خدمتگار میدھا پاٹکر نے ’دیش کی رکشا کون کرے گا، ہم کریں گے ہم کریں گے‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ہار جیت کیلئے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے بلکہ آئین اور آئینی اداروں کا اور عوام کے حقوق کا تحفظ مقصد ہے۔ آج کا راج کمپنی راج ہوگیا ہے عوام اور حکومت کے درمیان رابطہ ختم ہوگیا ہے۔ آج من کی بات نہیں بلکہ من‌ مانی کی جارہی ہے۔
ٹیسٹا سیتلواد نے کہا کہ دو الفاظ ہم۹؍ سال سے سن‌رہے ہیں ، وہ ہے غیر اعلانیہ ایمرجنسی۔ ہم سب نے سنگھرش کا راستہ طے کرلیا ہے اور تانا شاہ سرکار کے خلاف اترنا ہی ہوگا ۔ ۴۶ ؍ سال قبل ممبئی میں ہم سب لوگ میدان میں اترے تھے اور ۶؍ لوک سبھا کی سیٹیں اپوزیشن کو دلوائی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا نے بھی نفرت اور لوگوں کو بانٹنے میں‌ اپنا زور صرف کردیا ہے، اس سے قبل کبھی ایسا نہیں تھا۔
سی پی آئی لیڈراور رکن پارلیمان ڈی راجا نے کہا کہ آج ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے اور آر ایس ایس اور فرقہ پرست طاقتیں آئین اورجمہوریت کو تباہ کررہی ہیں، ان کا مقابلہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے‌۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پٹنہ میٹنگ میں‌ انڈیا الائنس نے دیش بچاؤ بی جے پی ہٹاؤ کا نعرہ بلند کیا گیا، اس پر کام جاری ہے۔ ڈاکٹر سلیم‌ خان‌ نے مختلف حوالوں سے کہا کہ یہ محض اقتدار کی جنگ نہیں ہے بلکہ نظریات کی لڑائی ہے۔انصاف، ایکتا اور خوش حالی کی جنگ ہے۔ امید ہے کہ۲۰۲۴ء میں اقتدار کی تبدیلی سے فسطائیت کا خاتمہ ہوگا۔ اس سنگھرش کا حصہ بنئے ۔
’’مودی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے‘‘
شیام دادا گائیکواڑ نے پر جوش انداز میں کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم مودی اور شاہ کو یہ بتادیں کہ اب آپ کو جانا ہی ہوگا، آپ کے بہکاوے میں کوئی آنے والا نہیں اور آپ کا ہندو مسلم کا کھیل بہت ہوچکا۔ مودی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا بابا صاحب کے ماننے والے انڈیا اور اس کے تمام لیڈران کو کامیاب بنانے کا عہد کرتے ہیں۔ سمویدھان بچانا اور جمہوریت کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یہ بھی یاد رکھئے کہ ہندوراشٹر کا نعرہ بلند کرنے اور اس کا خواب دیکھنے اور دکھانے والے برہمن ازم تھوپنا چاہتے ہیں۔ وامن کھیڈیکر نے کہا کہ ریاست کی تمام اسمبلی اور پارلیمانی سیٹوں پر اپنے ساتھیوں کی جانب سے تیاری جاری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی سرکار کے دور میں تین سب سے بدترین کام کئے گئے ۔پہلا آپسی اتحاد اور میل جول برباد کیا گیا، دوسرا مزدوروں، کسانوں اور تاجروں کو پوری طرح برباد کردیا۔ تیسرے تعلیمی پالیسی اور غریبوں کو تعلیم سے محروم کرنے کیلئے منصوبہ بند طریقے سے کام‌کیا۔ ڈاکٹر وویک کورڈے نے بی جے پی اور مودی اور شاہ کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ یاد رکھئے کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ۲۰۲۴ء میں عاشق کا جنازہ دھوم سے نکالا جائے۔
اس کے علاوہ انل ہیگڑے ، این سی پی لیڈر ودیا چوہان ، اکٹر اشوک ڈھولے، دیپانکر بھٹاچاریہ اور مدھیہ پردیش سے آنے والے کسان لیڈر ڈاکٹر سنیلم وغیرہ نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

 

Previous Post

شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ کا ٹریلر ریلیز، مداحوں میں جشن

Next Post

مسلمان اسلام کا عملی نمونہ پیش کریں

Next Post
مسلمان اسلام کا عملی نمونہ پیش کریں

مسلمان اسلام کا عملی نمونہ پیش کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist