مانسون میںہونےوالی بیماریوں سے متعلق بی ایم سی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے رپورٹ کے مطابق لیپٹو اسپائروسس ، گیسٹرو، ہیپاٹائٹس اور سوائن فلو کے معاملات میں کمی آئی ہے۔ اگست کے تیسرےہفتہ کےمقابلے چوتھے ہفتہ میں ان بیماریوں کی شکایتوں میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن ملیریا، ڈینگو اور چکن گنیا کے معاملات میںمعمولی اضافہ ہوا ہے۔یکم سے ۲۷؍اگست کے درمیان ملیریا، لیپٹو اسپائروسس، ڈینگو، گیسٹرو، ہیپاٹائٹس ، چکن گنیااور سوائن فلو کےبالترتیب ۹۵۹ ،۲۶۵ ، ۷۴۲ ، ۸۱۹،۷۷،۳۴؍ اور ۱۰۸؍ معاملات درج کئے گئےہیں۔
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی )کے محکمہ صحت عامہ کی تازہ رپورٹ کےمطابق ۲۱؍سے ۲۷؍اگست کے درمیان لیپٹواسپائروسس، گیسٹرو، ہیپاٹائٹس اور سوائن فلو کے کیسز میںان بیماریوں کے ۱۴؍تا ۲۰؍اگست کےمریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہےجبکہ ان ہی دونوںہفتوں کا موازنہ کیا جائے گا تو ملیریا، ڈینگو اور چکن گنیا کےمعاملات میں اضافہ ہواہے۔
واضح رہےکہ ۲۰۲۳ء میں ہیلتھ رپورٹنگ یونٹس کو ۲۲؍ سے بڑھا کر ۸۸۰؍ کئے جانے سے مانسون میں ہونے والی بیماریوں میں مبتلاہونےوالے افراد کی تعدادمیں اضافہ ہواہے۔ ان یونٹوں میں بی ایم سی ڈسپنسریاں ، بی ایم سی اسپتال، ایچ بی ٹی کلینک، اضافی نجی لیباریٹری اور نجی اسپتال شامل ہیں۔
یکم سے۲۷؍اگست کے درمیان کی جانے والی کارروائی :
گھر گھرجاکر بخار سروےکیاگیا:
سروے شدہ مکانات کی تعداد:۱۶؍لاکھ ۸۸؍ہز ار ۷۲۰
سروے شدہ آبادی کی تعداد:۷۴؍لاکھ ۶۳؍ہزار ۹۸۱
ملیریا کیلئے خون کی سلائیڈز جمع کرنے کی تعداد:ایک لاکھ ۵۴؍ ہزار ۴۸۔ ہیلتھ کیمپوں کی تعداد: ۷۴
تعمیراتی کام کی جگہ پر کی گئی مداخلت کی تعداد:۴۱
پانی سے پیدا ہونے والی بیماری کی معلومات کیلئے گھر گھر سروے
پانی کےمجموعی طورپر جمع کئے جانے والے نمونوں کی تعداد: ۲؍ ہزار۳۷۹
گیسٹرو کیلئے تقسیم شدہ اوآرایس کی کل تعداد:۲۰؍ہزار ۴۵۶
پانی کے جراثیم کو مارنے کیلئے تقسیم کردہ کلورین ٹیب لیٹ کی تعداد: ۲۰؍ہزار ۲۳۰
ملیریا کنٹرول:
معائنہ شدہ مکانات کی تعداد:۲۵؍ہزار۲۱۲
معائنہ شدہ افزائش کے ذرائع کی تعداد: ۶۸؍ہزار ۹۱۴
اینوفلیس مچھروں کی افزائش کا پتہ چلا:۳؍ہزار۲۷۸
ڈینگو کنٹرول:
معائنہ شدہ مکانات کی تعداد:۱۴؍لاکھ ۷۰؍ہزار ۲۲۶
معائنہ کئے گئے کنٹینروں کی تعداد:۱۵؍لاکھ ۶۶؍ہزار۶۵۳
ایڈیس مچھروں کی افزائش کا پتہ چلا:۲۱؍ہزار۲۳۴
فوگنگ کی سرگرمی:
آپریٹڈ مشین فلنگ کی تعداد: ۲۵؍ہزار ۴۳۹
دھند زدہ عمارت کے احاطے کی کل تعداد: ۷۶؍ہزار ۲۸۳
جھوپڑیوں کی کل تعداد:۹؍لاکھ ۷۴؍ہزار ۹۷۹
لیپٹواسپائروسس کنٹرول:
چوہوں پر قابو پانے کیلئے زہریلے کھانے اور سیلفوس فیومیگیشن کی تعداد:۳؍ہزاز۷۶۹
پھانسے گئے چوہوں کی تعداد:۴؍ہزار ۲۴۰؍