اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ماہم :حضرت مخدوم علی مہائمیؒ کا چلّہ منہدم کردیا گیا

Rubina by Rubina
مارچ 24, 2023
in بھارت, تعلیم, سیاست
435 0
0
ماہم :حضرت مخدوم علی مہائمیؒ کا چلّہ منہدم کردیا گیا
563
SHARES
591
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ماہم سمندر میںبنائے گئے معروف بزرگ مفسر قرآن، قطب کوکن حضرت مخدوم علی مہائمیؒ کے چلّے کو جمعرات کی صبح بھاری پولیس بندوبست میں منہدم کردیا گیا۔اس خبر کے عام ہوتے ہی حضرت مخدوم علی مہائمیؒ کے عقیدت مندوں میںشدید ناراضگی پھیل گئی ۔اس کارروائی کے تعلق سے درگاہ انتظامیہ کے ذمہ داران کو پیشگی نوٹس بھی نہیںدیا گیا۔یہ چلّہ وقف بورڈ میںرجسٹرڈ ہے ۔ عام طور سے سمندر میںطغیانی کے وقت یہ جگہ ڈوب جاتی ہے اور محض جھنڈا دکھائی دیتا ہے۔
راج ٹھاکرے کی شر انگیزی
یاد رہے کہ یہی وہ جگہ ہے جہاںچند سال قبل یہ بات مشتہر ہوئی تھی کہ اس حصے میںسمندر کا پانی میٹھا ہوگیا ہے ا وریہ خبرعام ہوتے ہی بڑی تعداد میںلوگوں نےوہاں کا رخ کیا تھا ۔ اس کارروائی کے تعلق سے کہا جارہا ہے کہ دراصل اس تعلق سےگزشتہ روز راج ٹھاکرے نےاشتعال انگیزی کی تھی اوراپنی تقریر میں سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں نیا حاجی علی یہاں کیسے بنادیا گیا ؟ اگر ایک ماہ میں حکومت نے کارروائی نہیں کی تو ہم ا س سے متصل دنیا کا سب سے بڑا گنپتی مندر تعمیر کریں گے۔اس کےبعد انتظامیہ حرکت میںآیا اورآناًفاناً کارروائی کی ۔
لیکن یہ درگاہ نہیںچلّہ ہے
اس کارروائی کے تعلق سےماہم درگاہ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی سے نمائندۂ انقلاب کوبتایا کہ ’’جمعرات کی صبح ساڑھے ۷؍بجےکارروائی کی گئی ہے ۔ ہمیں اس تعلق سے کوئی نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔ کچھ لوگ اسے درگاہ کہہ کر غلط فہمی پیدا کررہے ہیںلیکن یہ واضح رہے کہ یہ چلّہ ہے اوریہ جگہ وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہے۔ روایات کے مطابق یہی وہ جگہ ہے جہاںحضرت خضرؑ،حضرت مخدوم علی مہائمیؒ کوتعلیم دیا کرتے تھے۔ اس لئے اس جگہ کی اپنی تاریخی و ثقافتی حیثیت ہے۔‘‘
چلّہ کا اصل حصہ محفوظ ہےمگرخطرہ اس پر بھی ہے
ماہم درگاہ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نےیہ بھی بتایاکہ چلّے کی جگہ چھوٹی سی ہے ،وہ اب بھی محفوظ ہےلیکن وہا ںبھی کچھ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ جب اتنا سب کچھ ہوگیا ہے تواس جگہ کے تعلق سے بھی اندیشہ برقرار ہے۔چلّے کے قریب کے حصے میںجو پتھروغیرہ جمع تھے اسے توڑا دیاگیا ہے۔یہ پتھر وغیرہ سمندر میںطغیانی کے وقت بہہ کرجمع ہوگئے تھے اورکچھ لوگوں نے بھی عقیدتاً جمع کردئیے تھاتاکہ یہاں آنے والے عقیدت مندوں کوآسانی ہو۔ سمندر میںپانی کم ہوجانے کے بعد کچھ لوگ یہاںبھی عقیدت سے حاضر ہوتے ہیں،تلاوت کرتے ہیں اور وہ پھول وغیرہ بھی ڈال دیتے ہیں لیکن یہ مزار نہیں ہے ۔
ایسی مستعدی سےتو ممبئی صاف ہوسکتی ہے
سہیل کھنڈوانی نےیہ بھی کہاکہ ہم خود غیرقانونی تعمیرات کے حامی نہیںہیں البتہ اتنا ضرور کہیںگے کہ اگر شہر کی ایجنسیاں دیگر جگہوں پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف اسی طرح مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارروائی کریں تو پوری ممبئی صاف ہوسکتی ہے۔جہاںتک راج ٹھاکرے کی مخالفت کی بات ہے تووہ اور ان کا خاندان حضرت مخدوم علی مہائمیؒ اورحضرت حاجی علی ؒ کا عقیدت مندرہا ہے

Previous Post

کیا سام وید کا اردو ترجمہ مسلمانوں کو سنگھ پریوار کے قریب لا پائے گا؟

Next Post

شہر ومضافات میں ٹی بی کے مریضوں میں اضافہ

Next Post
شہر ومضافات میں ٹی بی کے مریضوں میں اضافہ

شہر ومضافات میں ٹی بی کے مریضوں میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist