­
کیا سنگھ۔جمعیتہ نے انتخابی ایجنڈا سیٹ کردیا؟ ایک نقطہ نظر - مسلم ٹوڈے
اتوار, مئی 25, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

کیا سنگھ۔جمعیتہ نے انتخابی ایجنڈا سیٹ کردیا؟ ایک نقطہ نظر

Rubina by Rubina
فروری 12, 2023
in بھارت, سیاست
765 0
0
کیا سنگھ۔جمعیتہ نے انتخابی ایجنڈا سیٹ کردیا؟ ایک نقطہ نظر
653
SHARES
378
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: جمعیت کے صدر مولانا محمود مدنی کے حالیہ بیان کو مین اسٹریم میڈیا نے ہاتھوں ہاتھ لیا ان کا اسلام کو قدیم ترین‌مذہب بتانا ،بھارت کی زمین پر مسلمانوں کے حق کا ذکر اس کا مودی،بھاگوت کے حق سے موازنہ وغیرہ،اس پر شام کو پرائم ٹائم میں ‘مرغے’ لڑاۓ گیے۔تبصرے بھی ہوۓ ،۔آج تک نے مولانا محمود مدنی کے بیان پر ایک تبصرہ کیا ہے۔یہ صحیح ہے یا غلط یہ تو قارئین فیصلہ کریں گے ۔اسے ایک نقطہ نظر کے طور پر پیش کیا جارہا.
2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے سیاسی بساط بچھنے لگی ہے۔ ایک طرف، زمین پر سوشل انجینئرنگ کے ذریعے سماج کو یکسو کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، اور ،دوسری طرف اس طرح کے کئی ایشوز بھی اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ ووٹرز کو پولرائز کیا جا سکے۔ ان مسائل میں سناتن دھرم، اسلام اور یکساں سول کوڈ بھی شامل ہو گئے ہیں۔ یہ وہ مسائل ہیں جنہیں بی جے پی-کانگریس وقتاً فوقتاً اٹھاتی رہتی ہیں، لیکن پچھلے کچھ دنوں میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور جمعیت کی بیان بازیوں نے ان کو اور زیادہ گرم کردیا ہے۔اس سے مانا جارہا ہے کہ 2024میں یہ ایشوز فیصلہ کن کردار ادا کریں گے
بھارت میں دھرم پر ہمیشہ سیاست ہوئ ہے لیکن سنگھ پرمکھ موہن بھاگوت کے حالیہ بیانوں نے تصویر کو بہت حد تک صاف کردیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ بھارت میں رہنے والے سبھی ہندو ہیں اور جو مسلمان ہیں وہ بھی پہلے ہندو تھے۔پھر یوگی نے آج تک سے کہا کہ سناتن دھرم بھارت کی پہچان ہے ۔اس کی آتما ہے ،بھارت کا راشٹریہ دھرم ہے۔حال ہی میں باگیشور دھام کے دھریندرشاستری نے ہندوراشٹر کا ذکر کرنے کے ساتھ ہندوؤں کو ایک کرنے کی بات کی تھی۔
ان بیانوں کے ذریعہ ہندوؤں کو ایک پیغام دینے کی کوشش ہورہی تھی کہ جمعیتہ کے سربراہ نے اپنے بیان سے نئی سمت دینے کی کوشش کی اور لڑائی دھرم کے ارد گرد چھڑگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک جتنا مودی،بھاگوت کا ہے اتناہی محمود کا ہے یا یہ کہنا کہ اسلام سب سے قدیم مذہب ہے اور آدم علیہ السلام ہندوستان کی سرزمین پر آۓ تھے،اس لیے یہ بتانا کہ اسلام باہر سے آیا سراسر غلط ہے ۔انہوں نے کامن سول کوڈ پر بھی وارننگ دے ڈالی،اس پر سب سے زیادہ بے چینی بھی ہے۔جمعیتہ نے جن ایشوز پر قراردادیں منظور کی ہیں ان سب کی نوعیت سیاسی ہے اور وہ بی جے پی کے ایجنڈے پر ہیں گویا ہندو بنام مسلم کے لیے اکھاڑہ تیار ہورہا ہے۔
محمود مدنی کے بیان کے فوری بعد یوپی کےوزیر دانش انصاری اور ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کا بیان آیا ۔انصاری نے کہا کہ بھارت میں تمام مذاہب اورذاتیں برابر ہیں،مودی سرکار سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے
یہ بیان اس لیے آیا کہ کامن سول کوڈ کو لے کر زمین پر اقلیتوں میں جو ماحول ہے اسے بدلنا ہی بی جے پی کے لیے چیلنج ہے ،وہیں جمعیت اس کو اور مضبوط کرنا چاہتی ہے۔اگر سناتن دھرم اور ہندوراشٹر کے ذریعہ ہندو ووٹوں کی صف بندی چاہتی ہے تو وہ یو سی سی معاملہ کو گرم کرکے مسلمانوں کی صف بندی کا راستہ اپنا سکتی ہے، کیونکہ اس ملک میں دھرم ہمیشہ ہر ایشو پر بھاری رہا ہے اگر راشٹرواد کا تڑکا لگا جاۓ تو پھر سونے پر سہاگہ ۔
جمعیتہ کا سنگ بنیاد سوسال قبل رکھا گیا تھا ،وقت گزرتے اس مذہبی تنظیم کی دلچسپی سیاست میں بڑھتی گئی۔اس کے بعد بھارت کی سیاست میں دخل اندازی بھی بڑھتی گئی،جمعیتہ نے اپنے سب سے بڑے پلیٹ فارم (مجلس عاملہ)سے اپنا رخ واضح کردیا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ 2024میں کون سے ایشو حاوی رہیں گے۔یہ وہی ہیں جن پر بی جے پی نے سب سے زیادہ کھیلا ہے اور اپوزیشن نے اسے گھیرا ہے۔کہنے کو امرت ورش کی بات ہورہی ہے اور 2047تک ترقی یافتہ ملک بنادینا ہے مگر جن ایشوز پر سیاست شروع ہوگئی ہے وہ2024کے انتخابی ایجنڈے کو پوری طرح بدل سکتے ہیں۔کیونکہ جمعیت نے جن ایشوز و اٹھا یا ہے وہ بی جے پی کو سوٹ کرتے ہیں۔گویا ہم کہہ سکتے ہیں کہ اسلام،سناتن دھرم ،یکساں سول کوڈ کے ارد گرد انتخابی اکھاڑہ تیار ہورہا ہے۔سنگھ،بی جے پی اور جمعیتہ کی بیان بازی نے الگ سیاسی بساط بچھانے کا کام کردیا ہے

Previous Post

شرجیل ودیگر کو بری کرنے والے جج نے خود کو کیس سے الگ کرلیا

Next Post

یروشلم پر مسلمانوں کی دعویداری اور صہیونیت

Next Post
یروشلم پر مسلمانوں کی دعویداری اور صہیونیت

یروشلم پر مسلمانوں کی دعویداری اور صہیونیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

ویڈیو پلیئر
https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc
00:00
00:00
24:16
آواز بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اوپر/نیچے والی ایرو کیزاستعمال کریں۔

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -