نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ایس عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر مقرر کیا ہے۔ جسٹس نذیر 4 جنوری 2023 کو ریٹائر ہوئے۔ جسٹس عبدالنذیر بابری مسجد ایودھیا تنازعہ پر فیصلہ سنانے والی سپریم کورٹ کی بنچ کا حصہ تھے۔ اس کے علاوہ وہ این ہی نشست میں تین طلاق دینے اور نوٹ بندی کے معاملہ پر فیصلہ سنانے والی بنچ کا بھی حصہ تھے۔جسٹس نذیر کو فروری 2017 میں کرناٹک ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں ترقی دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ میں وہ کئی ایسی بنچوں کا حصہ رہے جنہوں نے نمایاں معاملوں پر فیصلے سنائے۔جسٹس عبدالنذیر بابری مسجد-ایودھیا تنازع پر فیصلہ سنانے والی بنچ کا بھی حصہ رہے تھے۔ اس بنچ نے متفقہ طور پر رام مندر تعمیر کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔
ریٹائر ہونے سے عین قبل جسٹس عبدالنذیر اس بنچ کا حصہ تھے جس نے نوٹ بندی پر سماعت کی تھی۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے لئے گئے نوٹ بندی کے فیصلے کو جائز قرار دیا تھا۔ جسٹس عبدالنذیر تین طلاق کیس پر فیصلہ سنانے والی بچن کا بھی حصہ تھے۔ اس معاملہ پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے ایک ہی نشست میں تین طلاق کے چلن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ایس قابل سزا جرم قرار دیا تھا۔