پیر, جون 8, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

نریندر مودی کے ملوث ہونے کی ڈاکیومنٹری سوشیل میڈیا پر وائرل

Rubina by Rubina
فروری 2, 2023
in بھارت, سیاست
892 0
0
نریندر مودی کے ملوث ہونے کی ڈاکیومنٹری سوشیل میڈیا پر وائرل
743
SHARES
796
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد ۔ : گجرات فسادات 2002 پر بی بی سی کی دستاویزی فلم نے ہاتھ کی پانچوں انگلیوں کو مودی کی طرف دکھایا ہے ۔ اس ڈاکیومنٹری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وشوا ہندوپریشد ( وی ایچ پی ) اپنے دم پر ایسے فسادات نہیں کرسکتی تھی جنہیں تاوقتیکہ نریندر مودی کی تائید حاصل نہیں ہوتی ۔ پولیس کو 72 گھنٹوں کی کھلی چھوٹ دی گئی تھی اور ساتھ ہی کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کو ڈھونڈ کر زندہ جلا دیا گیا ۔ اس بات کا دعویٰ آر بی شری کمار اور سنجیو بھٹ نے کیا ہے ۔ فی الوقت یہ دونوں آفیسرس جیل میں ہیں ۔ اگرچیکہ مودی حکومت نے اس ڈاکیومنٹری پر امتناع عائد کردیا ہے لیکن سوشیل میڈیا اور یوٹیوب پر یہ تیزی سے گشت کررہی ہے۔ ملک کی کئی یونیورسٹیز میں اس کو دکھایا گیا ہے ۔ جہاں پر ہنگامہ آرائی بھی ہوئی ہے ۔ کانگریس پارٹی نے بھی کرناٹک میں بی بی سی کی اس دستاویزی فلم کو دکھانے کا اعلان کیا ہے ۔ 27 فروری 2002 کو گودھرا میں کارسیوکوں کی ایک ٹرین کو آگ لگانے کے واقعہ نے فسادات کو ہوا دی تھی ۔ اگر گودھرا واقعہ نہ ہوا ہوتا تو بھی وشوا ہندوپریشد اپنے تیار کردہ منصوبہ پر عمل کرتی تھی ۔ وی ایچ پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے مسلمانوں کے مکانات اور تجارت پر مشتمل کمپیوٹر پر مبنی ایک فہرست تیار کرلی تھی ۔ برطانوی حکومت کی رپورٹ کا حوالہ بی بی سی کی حالیہ دستاویزات فلم ’ انڈیا دی مودی کوئسچن ‘ میں دیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی اُس وقت گجرات کے چیف منسٹر تھے اور وشوا ہندو پریشد سے ان کے خوشگوار تعلقات تھے ۔ برطانوی حکومت نے اس معاملے میں 15 نکات پر مشتمل ایک رپورٹ تیار کی ہے ۔ گجرات فسادات میں پولیس کا بھی رول ہونے کا اس رپورٹ سے پتہ چلا ہے ۔ اگرچہ کہ فسادات میں مرنے والوں کی سرکاری طور پر تعداد 840 بتائی گئی ہے ۔ غیر سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد 2000 تک ہے ۔ گجرات کے ان فسادات سے 1.38 لاکھ مسلمان متاثر ہوئے ہیں ۔ وی ایچ پی ہندو اکثریتی علاقوں سے مسلمانوں کو باہر نکالنا چاہتی تھی ۔ دیہی علاقوں میں ایک تا دو ماہ تک مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم وقفہ وقفہ سے جاری رہا ۔ برطانوی حکومت کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے انکشاف کیا کہ اس تشدد میں پانچ وزراء نے حصہ لیا تھا ۔ معاوضے کی ادائیگی کے معاملے میں بھی جانبداری سے کام لیا گیا ہے ۔ گودھرا ٹرین متاثرین کے لواحقین کو 2 لاکھ روپئے، فسادات کے متاثرین میں ہندوؤں کو ایک لاکھ اور مسلمانوں کو صرف 50 ہزار روپئے ادا کرنے کا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے ۔

Previous Post

سدارامیہ نے مرکزی بجٹ پر کہا’امیرکا ساتھ‘غریب کا ویناش‘۔

Next Post

مسلمانوں میں اسراف کی لعنت

Next Post
مسلمانوں میں اسراف کی لعنت

مسلمانوں میں اسراف کی لعنت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist