اتوار, مئی 10, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

ہماچل، گجرات میں پرانی پنشن اسکیم نافذ کریں گے :پرینکا گاندھی

Rubina by Rubina
نومبر 11, 2022
in بھارت, سیاست
541 0
0
ہماچل، گجرات میں پرانی پنشن اسکیم نافذ کریں گے :پرینکا گاندھی
332
SHARES
275
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی -کانگریس نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش اور گجرات اسمبلی انتخابات کے بعد اگر پارٹی حکومت بناتی ہے تو پرانی پنشن اسکیم کو لاگو کیا جائے گا۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو فیس بک پوسٹ میں کہا کہ پنشن ملک کی خدمت کرنے والے ہر سرکاری ملازم کی بڑھاپے کا سہارا ہے ۔ پنشن حاصل کرنا ہر سرکاری ملازم کا حق ہے ، جسے بی جے پی حکومت ان سے چھین رہی ہے ، لیکن اگر کانگریس کی حکومت بنی تو پنشن اسکیم کو نافذ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنشن ملازمین کا حق، کانگریس پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرے گی۔ پرانی پنشن کو ختم کرکے بی جے پی نے ملک کے بزرگوں سے ان کی مالی حفاظت چھین لی۔ جو اہل وطن زندگی بھر ملک کی خدمت کرتے ہیں وہ بڑھاپے میں کہاں جائیں؟ اپنی زندگی کیسے گزاریں۔ جب کوئی شخص سرکاری ملازمت میں جاتا ہے تو وہ سوچتا ہے کہ جب وہ ریٹائر ہو جائے گا تو اسے مالی عدم تحفظ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پنشن کے ساتھ ان کی دیکھ بھال جاری رہے گی لیکن بی جے پی صرف چھیننا جانتی ہے ۔ ہمارے فوجی جو سرحدوں پر اپنی جان ہتھیلیوں میں رکھ کر ملک کی حفاظت کرتے ہیں، ان کی معاشی سلامتی بھی ایک ایک کرکے چھینی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا، “کانگریس کا ماننا ہے کہ جن ملازمین نے ملک کی تعمیر میں تعاون کیا ہے انہیں پنشن ملنی چاہئے تاکہ وہ بڑھاپے میں بھی خود انحصار رہ سکیں۔ یہ ہر ملازم کا حق ہے ۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے چھتیس گڑھ اور راجستھان کی کانگریس حکومتوں نے پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کیا۔پارٹی کا عزم ہے کہ حکومت بنتے ہی ہماچل پردیش اور گجرات میں بھی پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کیا جائے گا۔

Previous Post

گروگرام میں گاؤرکشکوں کی جانب سے تعقب کے بعد ”اسمگلرس“ گرفتار

Next Post

وزیراعظم نریندر مودی کا کل دورۂ راما گنڈم

Next Post
بیروزگاری اورمہنگائی نظر انداز ، ۴؍ ریاستوں میں بی جے پی کی فتح

وزیراعظم نریندر مودی کا کل دورۂ راما گنڈم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist