ہفتہ, مارچ 7, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بجٹ اجلاس میں ہنگامہ ،گورنر کیخلاف احتجاج

Rubina by Rubina
مارچ 4, 2022
in بھارت, سیاست
79 0
0
بجٹ اجلاس میں ہنگامہ ،گورنر کیخلاف احتجاج
78
SHARES
115
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ودھان بھون میں شروع ہونے والے مہاراشٹر اسمبلی کے بجٹ اجلاس کاپہلا دن ہنگاموں کی نذر ہو گیا۔ برسر اقتدار تینوںپارٹیاں اور اپوزیشن دونوں پُر جوش انداز میں نظر آئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی اور مظاہرے کئے۔ قومی ترانے کی مبینہ توہین کے خلاف جہاں مہاو کاس اگھاڑی کےلیڈروں نے گورنر کے خلاف ودھان بھون کی سیڑھیوںپر مظاہرہ کیا وہیں اپوزیشن بی جے پی نے نواب ملک کے استعفے کے سوال پر ہنگامہ کیا ۔ مہا وکاس اگھاڑی کے احتجاج کے دوران این سی پی کے ایک ایم ایل سی نے انوکھے انداز میں ودھان بھون کی سیڑھی پر سر کے بل (الٹے ) کھڑے ہوکر احتجاج درج کروایا۔ وزیر اعلیٰ کے بیمار ہونے کے سبب یہ تذبذب تھا کہ وہ بجٹ اجلاس کےپہلے دن حاضر ہوں گے یا نہیں لیکن وہ اپنے فرزنداور وزیر آدتیہ ٹھاکرے کےساتھ دوھان بھون پہنچے تھے۔
پہلے دن کیا کیا ہوا
اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے سے قبل بی جے پی کے اراکین نے جارحانہ موقف اختیار کرتے ہوئے ودھان بھون کی سیڑھیوں پر مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین اپنے ساتھ بینر اور پلے کارڈس لئے ہوئے تھے جن پر’ داؤد کے دلال منتری کا استعفیٰ لو، مہاراشٹر سرکار داؤد کی حمایتی ہے کیا؟؟‘ جیسےنعرے درج تھے۔ مظاہرین جن میں اپوزیشن لیڈر دیویندر فرنویس بھی شامل تھے، نے نواب ملک اور ٹھاکرے سرکار کے خلاف نعرے بازی کی اور نواب ملک کے استعفیٰ کا مطالبہ دہرایا۔
گورنر کی تقریر سے کارروائی شروع ہوئی
بجٹ اجلاس کی کارروائی صبح ۱۱؍بجے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی تقریر سے شروع ہوئی۔اس سلسلے میں مہاراشٹر کے کابینی وزیر جینت پاٹل نے بتایا کہ جب گورنر اپنی تقریر کرنے اجلاس میں آئے تو شیواجی مہاراج کےتعلق سے ۲؍ سے ۳؍ مرتبہ نعرے لگائے گئے اس کے بعد ایوان میں خاموشی چھا گئی تھی اور گورنر نے اپنی تقریر شروع کی تھی ۔ اس کے بعد بی جے پی کی جانب سے نعرے بازی شروع کر دی گئی جس سے ناراض ہوکر گورنر نے اپنی تقریر مختصر کردی اور روایت کے مطابق تقریر مکمل ہونے کے بعد جو راشٹر یہ گیت ہوتا ہے اس کیلئے بھی وہ نہیں رُکے اور ایوان سے چلے گئے۔
ودھان بھون کی سیڑھیاں مظاہروں کی آماجگاہ
ایوان میں ہنگامے کے بعد ودھان بھون کی سیڑھیوں پر مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈروں نے گورنر کے خلاف اور شیواجی مہاراج کی حمایت میں نعرے بازی شرو ع کردی۔ ان مظاہرین میں کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے، ممبئی کے نگراں وزیر اسلم شیخ، وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے، وزیر راحت وجے وڈیٹی وار ، اعلیٰ تعلیم کے وزیر ادے سامنت اور دیگر اراکین اسمبلی اور اراکین کونسل موجود تھے۔مظاہرین کے مطابق گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نےچھترپتی شیواجی مہاراج ، مہاتما جیوتی با پھلے اور ساوتری بائی پھلے کے تعلق سے متنازع بیان سے دیا تھا جس سے مہاراشٹر کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ انہیں اس معاملے میں معافی مانگنی چاہئے ۔
ایم ایل سی نے سر کے بل کھڑے ہو کر مظاہرہ کیا
گورنر کے ذریعے قومی ترانے کی مبینہ بے حرمتی کے بعد جب مہا وکاس اگھاڑی کے متعدد لیڈر ودھان بھون کی سیڑھیوں پر مظاہرہ کر رہے تھے اور گورنر کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے اسی دوران بیڑ سے این سی پی کے ایم ایل سی سنجے ڈونڈ سیڑھی پر ہی سر کے بل کھڑے ہو گئے ۔وہ تقریباً ۲؍ منٹ تک اسی کیفیت میں تھے۔ اس مظاہرے کے بعد نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے سنجے نے بتایاکہ گورنر حکومت کی کارکردگی پیش کرتے ہیں اور روایت کے مطابق اسمبلی اجلاس کی شروعات گورنر کی تقریر سے ہی کی جاتی ہے لیکن آج گورنر نے اپنی تقریر پوری نہیں پڑھی جو بالکل غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنرنے اورنگ آباد میں شیواج مہاراج کے تعلق سے متنازع بیان بھی دیا تھا جس سے کافی ناراضگی ہے ۔

اس کے علاوہ جب گورنر حکومت کی کارکردگی پیش کر رہے تھے تو بی جےپی کے لیڈروں کو یہ سننا منظور نہیں تھا ، اسی لئے انہوں نے گورنر کی تقریر کے دوران ہنگامہ کیا اور شائد ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ اپوزیشن ہی گورنر کے سامنے ہنگامہ کر رہا ہو۔انہوںنے مزید کہا کہ گورنر کی تقریر ختم ہونے کے بعد قومی ترانہ گایا جاتا ہے لیکن گورنر قومی ترانہ پڑھے بغیر ہی اجلاس سے چلے گئے، اس طرح انہوں نے قومی ترانے کی ، ملک کی اور جمہوری عہدے کی توہین کی ہے۔ گورنر کے اسی رویے کی مذمت میں مَیں نے ودھان بھون کی سیڑھی پر سر کے بل کھڑے ہوکر اپنا احتجاج درج کراویا۔ ادھر گورنر کی تقریر کے بعد جب اسمبلی کے دونوں ایوانوں کی کارروائی شروع ہوئی تو وہاں بھی بی جےپی کے اراکین نے نواب ملک اور ٹھاکرے سرکار کے خلاف نعرے بازی کی اور اسی شور کے درمیان وزراء نے آرڈی نینس ،سپلی مینٹری ڈیمانڈ اور بل پیش کئے۔ البتہ جب خراج عقیدت پیش کرنے کی کارروائی شروع ہوئی تو مظاہرہ ختم ہوگیا۔جمعرات کو قانون ساز اسمبلی اور کونسل ان دونوں ایوانوں میں معروف گلو کارہ آنجہانی لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔مراٹھی میں ۱۲؍ صفحات پر مشتمل اپنی تقریر میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے متعدد مرتبہ’ میر ی حکومت ( ماجھے ساشن)‘ کہتے ہوئے حکومت کی ذریعے کی کارکردگی کو نمایاں کیا ہے۔ وہ اپنی تقریر پوری تو نہیں پڑھ سکے لیکن اس میں انہوں نے حکومت کے کاموں کی ستائش کی ہے۔

Previous Post

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 10 اضلاع میں ووٹنگ شروع

Next Post

مہنگائی اور ملک کی مضبوطی !

Next Post
مہنگائی اور ملک کی مضبوطی !

مہنگائی اور ملک کی مضبوطی !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist