ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مردم شماری غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔ مرکز نے تمام ریاستوں کے لیے جغرافیائی حد بندی کی تبدیلی کی آخری تاریخ 30 جون 2022 تک بڑھا دی ہے۔ اس سے قبل یہ تاریخ 31 دسمبر 2021 طئے تھی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے یہ توسیع ریاستوں کی درخواست پر کی گئی ہے کیونکہ وہ مختلف وجوہات کی بنا پر جغرافیائی حد بندی میں تبدیلیوں کو اپ ڈیٹ کرنے میں کئی مسائل سے جوج رہے ہیں اور ابھی تک وہ کام مکمل نہیں ہوا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ، رجسٹرار جنرل آف انڈیا ے تحت مردم شماری کے کام کاج کی نگرانی کرتا ہے۔
جغرافیائی حد بندی سے متعلق تازہ ترین معلومات:
ہندوستان میں ہر مردم شماری سے پہلے تمام ریاستوں میں ایک دہائی قبل کی گئی مردم شماری کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد نئی مردم شماری کے لیے ہر ریاست کو پہلے سے طئے شدہ اضلاع، گاؤں، قصبوں اور دیگر انتظامی اکائیوں جیسے تحصیل، تعلقہ اور پولیس اسٹیشنوں کی تعداد میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی تازہ معلومات جمع کرنی ہوتی ہیں۔نئی مردم شماری شروع ہونے سے تین ماہ قبل ان انتظامی اکائیوں کے حدود کو حتمی شنل دی جاتی ہے۔ اس مدت میں تازہ اعداد و شمار کو مرتب کیا جاتا ہے، جو رجسٹرار جنرل آف انڈیا (آر جی آئی) کو فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے بعد ہی نئی مردم شماری کی تیاری کا کام شروع کیا جاتا ہے۔
نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (NRC) بھی ہوگا؟
سال 2021 کی مردم شماری کے لیے آر جی آئی نے سب سے پہلے 22 دسمبر 2017 کو جغرافیائی حد بندی میں تبدیلی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ اس کے بعد اس نے ریاستوں سے 31 جنوری 2020 تک ان تازہ تبدیلیوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کہا تھا، اسی دوارن 31 دسمبر 2019 جغرافیائی حد بندی کو مکمل کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ یوں مردم شماری کے ہاؤس لسٹنگ کا مرحلہ 1 اپریل 2020 سے 30 ستمبر 2020 تک شروع ہونا تھا۔ آر جی آئی کو نیشنل پاپولیشن رجسٹر (NPR) کے لیے گنتی بھی کرنی تھی، جو اس کا پیش خیمہ ہے۔ جس کے تحت نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (NRC) تیار کیا جائے گا۔جب کہ این پی آر اور این آر سی دونوں نے شہریت ترمیمی قانون (CAA) کے تناظر میں کافی تنازعہ پیدا کیا ہے، بہت سی ریاستوں نے ان کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ وہیں مردم شماری کی آخری تاریخ کووڈ-19 کے پھیلنے کی وجہ سے 2020 کے اوائل میں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جغرافیائی حدود کی تبدیلیوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ میں بھی کئی بار توسیع کی گئی ہے۔