نئی دہلی: دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی ہے۔ گھر میں سی ایم کیجریوال آئیسولیٹ ہوگئے ہیں۔ اروند کیجریوال نے ٹوئٹر پر لکھا، میں کورونا سے متاثر ہوگیا ہوں۔ مجھے ہلکی عدالامت ہیں اور گھر پر ہی آئیسولیٹ ہو گیا ہوں۔ جو بھی لوگ مجھ سے گزشتہ دنوں رابطے میں آئے ہیں، وہ خود کو آئیسولیٹ کرلیں اور ٹسٹ کروائیں۔دراصل، گزشتہ پیر کو اروند کیجریوال نے دہرادون میں ریلی سے خطاب کیا تھا۔ اس کے بعد وہ کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد اب کیجریوال دلی میں بڑھ رہے کورونا کے معاملوں پر DDMA کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ منگل کی صبح 11 بجے یہ میٹنگ ہونی ہے اور اس میں نئی پابندیاں لگانے پر بات چیت ہوگی۔ اس سے پہلے پیر کو دلی میں کورونا کے 4099 نئے کیسیز سامنے آئے تھے۔ دلی میں کورونا پازیٹیویٹی ریٹ 6.46 فیصد ہوگیا ہے۔ پیر کو ایک موت بھی ہوئی ہے۔
دلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے پیر کو اسمبلی میں کہا تھا کہ شہر میں حالانکہ روزانہ کے کیسیز بڑھ رہے ہیں، لیکن حالات قابو میں ہے، کیونکہ زیادہ تر لوگوں میں گمبھیر علامات نہیں نظر اارہے ہیں یا اُنہیں اسپتال میں بھرتی کرانے کی ضرورت نہیں پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اومیکرون سے متاثرہ کسی بھی مریض کو دلی کے اسپتالوں میں اب تک آکسیجن کی ضرورت نہیں پڑی ہے۔ڈاکٹرس بھی ہونے لگے ہیں متاثر
تہاڑ ڈی جی کے مطابق، تہاڑ کی الگ الگ جیلوں میں 2 قیدیوں کے علاوہ، 6 ملازمین کورونا پازیٹیو ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دلی کے صفدرجنگ اسپتال میں 6 ڈاکٹرس کی کورونا رپورٹس پازیٹیو ملی ہے۔ یہاں مجموعی طور پر اب تک 23 ڈاکٹرس متاثر ہوچکے ہیں۔ وہیں لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں بھی 15 ڈاکٹر کورونا پازیٹیو ملے ہیں۔