بدھ, مئی 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

ناگالینڈ: امیت شاہ کے متنازع بیان کیخلاف زبردست احتجاج

Rubina by Rubina
دسمبر 12, 2021
in دنیا, سیاست
0 0
0
ناگالینڈ: امیت شاہ کے متنازع بیان کیخلاف زبردست احتجاج
87
SHARES
114
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ناگالینڈ کے مون ضلع میں سیکوریٹی فورسیز کے ہاتھوں بےقصور گائوں والوں کی ہلاکت کے خلاف پوری ریاست میں ویسے ہی سخت غم و غصہ ہے اور اس پر پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے ذریعے دئیے گئے بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ انہوں نے آرمی کے اس آپریشن کو ’شناخت کی غلطی ‘ بتاکر رفع دفع کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ گائوں والوں کا کہنا ہے کہ فورس نے بے قصور افراد نشانے پر لے لے کر مارا ہے۔ ان کے اسی بیان پر مون ضلع میں سنیچر کو شدید احتجاج ہوا ۔ اس دوران امیت شاہ کے خلاف نعرے بازی ہوئی اور ان کے پتلے نذر آتش کئے گئے۔
واضح رہے کہ امیت شاہ کے بیان پرناگالینڈ کی تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ بی جے پی کی مقامی اکائی نے بھی سخت اعتراض کیا تھا اور اس پر وضاحت دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت کی جانب سے اس معاملے میں خاموشی برتے جانے کے بعد سنیچر کو عوام سڑکوں پر آگئے او رانہوں نے نہ صرف امیت شاہ بلکہ مرکزی حکومت ، فورسیز اور مقامی بی جے پی یونٹ کے خلاف بھی سخت احتجاج کیا۔ اس مظاہرے میں تقریباً ۱۲؍ ہزار افراد شامل ہوئے جو ناگالینڈ کے قبائل کی تنظیم کونیاک یونین کے تحت احتجاج کرنے پہنچے تھے۔ ان کے علاوہ اوٹنگ گائوں کے بھی تقریباً تمام افراد حکومت کے خلاف سڑک پر اتر گئے اور امیت شاہ سے ان کے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرنے لگے۔
پولیس کو مظاہرین کو قابو میں لانے میں ناکوں چنے چبانے پڑے۔ ہر چند کہ حالات قابو سے باہر نہیں ہوئے لیکن اس دوران مظاہرین نے مرکز مخالف نعرے بازی جم کر کی اور امیت شاہ کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئے افسپا ہٹانے کا مطالبہ بھی دہرایا۔

Previous Post

2021یدی صحافیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

Next Post

کسانوں کا دہلی کو جذباتی الوداع ، جگہ جگہ خیر مقدم

Next Post
کسانوں کا دہلی کو جذباتی الوداع ، جگہ جگہ خیر مقدم

کسانوں کا دہلی کو جذباتی الوداع ، جگہ جگہ خیر مقدم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist