بی جے پی صدر جموں کشمیر رویندر رینا نے کہا کہ جموں کشمیر میں بہت جلد الیکشن ہونگے اور جموں کشمیر میں بی جی پی کا وزیر اعلی ہوگا۔ رویند رینا نے کپواڑہ میں نیوز ایٹین کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ تین سو ستر کی واپسی نامکمکن ہے لوگوں اور سیاسی لیڈران کو اسے بھولنا چاہuے ۔ انہوں نے کہا کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے تین سو ستر کو کھولا کر رکھا تھا اب اس کی واپسی کیلے کشمیری عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔انہوں نے کہ کانگرس اب ملک میں ختم ہوچکی ہے اور جموں کشمیر تین کانگریس جماعتیں کام کررہی ہے سونیہ گاندھی ۔غلام نبی آزاد اور غلام احمد میر والی کانگرس ۔لہذا کانگرس ٹوٹ چکی ہے اسلے ان کی بیان بازی میں کوئی وزن نہیں ہے ۔محبوبہ مفتی کے متلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رویند رینا نے کہا کہ جو بھی کوئ غلط کررہے قانون اسے سزا ضرور دےگی ۔لہذا محبوبہ مفتی قانون سے بڑھ کر نہیں ہے ۔
رویندد رینا کا کہنا تھا کہ کشمیری سیاسی جماعتیں بی جے پی کے خلاف پروپیگنڈا کرتی ہیں لیکن بی جے پی کشمیر میں وکاس کیلئے کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیلیمٹیش جلدی ختم ہورہی ہے اور بہت جلد جموں کشمیر میں عوامی حکومت ہوگی لیکن اگلا وزیر اعلی جموں کشمیر میں بی جے پی کا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اب کشمیر بدل گیا ہے اور کشمیر میں تعمیر ترقی کا نیا دور شروع ہوریا ہے رویندر رینا نے ورکروں پر ضرور دیا کہ وہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مظبوط کریں تاکہ انے والے وقت میں بی جے پی کشمیر میں اپنے دم پر سرکار تشکیل دی گئ ۔
انہوں نے کہا کشمیر کی سیاسی جماعتوں بی جے پی کے خلاف پرپگنڈے کرتے ہیں جو کہ کسی بھی طرح کامیاب نہیں ہوگے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت بی جے پی کا ہے اور ہر حال میں جموں کشمیر میں بی جے پی کی حکومت ہوگی اور لوگوں کے مسائل کا حل صرف بی جے پی کرسکتی ہے ۔۔انہوں نے سرحدی علاقے کرناہ کا دورہ کیا اور ورکرس کنونشن سے خطاب کیا